• Fri, 23 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وارنر برادرز ڈسکوری نے آسکر کی تاریخ رقم کر دی، ۳۰؍ نامزدگی، اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

Updated: January 23, 2026, 9:57 PM IST | New York

آسکر ۲۰۲۶ء کی دوڑ کا آغاز ہو چکا ہے اور نامزدگیوں کا اعلان جمعرات (۲۲؍ جنوری) کو کیا گیا۔ اس سال جس اسٹوڈیو نے تاریخ رقم کی ہے وہ وارنر برادرز ہے، جس نے مجموعی طور پر ۳۰؍ نامزدگیاں حاصل کیں۔

Warner Bros.Photo:INN
وارنر بردرس۔تصویر:آئی این این

آسکر ۲۰۲۶ء کی دوڑ کا آغاز ہو چکا ہے اور نامزدگیوں کا اعلان جمعرات (۲۲؍ جنوری) کو کیا گیا۔ اس سال جس اسٹوڈیو نے تاریخ رقم کی ہے وہ وارنر برادرز ہے، جس نے مجموعی طور پر ۳۰؍ نامزدگیاں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی اسٹوڈیو نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا جو ۲۰۰۵ءمیں قائم ہوا تھا، اور مالی بحران کے پرآشوب دور میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔

اسٹوڈیو کے لیے بڑی کامیابی
وارنر برادرز نے ۹۸؍ویں اکیڈمی ایوارڈز میں شاندار کامیابی حاصل کی، جہاں اسے مجموعی طور پر ۳۰؍ نامزدگیاں ملیں۔ ان میں رائن کوگلر کی ویمپائر تھرلر فلم سنرس کے لیے ریکارڈ ساز ۱۶؍ نامزدگیاں، پال تھامس اینڈرسن کی مزاحیہ مہماتی فلم ’’ون بیٹل آفٹر انادر‘‘ کے لیے ۱۳؍ نامزدگیاں، اور فلم ’’ویپنز‘‘ میں ایمی میڈیگن کے معاون کردار کے لیے ایک نامزدگی شامل ہے۔ مائیکل بی جارڈن کی اداکاری سے سجی فلم نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کر کے نیا معیار قائم کیا اور کسی ایک فلم کے لیے سب سے زیادہ نامزدگیوں کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ سنگِ میل اسٹوڈیو کے لیے ایک نمایاں سال کی علامت ہے، جو۲۰۰۵ء میں قائم کیے گئے اس کے پچھلے ریکارڈ سے بھی آگے ہے۔ اس سال وارنر برادرز کو  ’’ملین ڈالر بے بی‘‘ کے ذریعے بڑی آسکر کامیابی ملی تھی، جس نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا، ہیلری سوانک نے بہترین اداکارہ، مورگن فری مین نے بہترین معاون اداکار، اور کلنٹ ایسٹ ووڈ نے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اسی سال نامزد ہونے والی دیگر وارنر برادرز فلموں میں  ’’ہیری پوٹر اینڈ دی پرزنر آف آزکابان‘‘ اور ’’دی ایوی ایٹر‘‘ شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایلون مسک کا انتباہ؛ اےآئی ۲۰۲۶ء تک انسانوں سے زیادہ ذہین ہوگا؛ ۲۰۳۰ء تک ’سپر انٹیلی جنس‘ کی پیشگوئی

اسٹوڈیو نے مختلف زمروں میں نامزدگیاں حاصل کی ہیں، جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکار، اداکاری کے اعزازات اور متعدد تکنیکی ایوارڈز شامل ہیں، جو اس سال آسکرز میں اس کی اب تک کی بہترین کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ جمعرات کی شام،۲۲؍ جنوری کو، وارنر برادرز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکیڈمی ایوارڈز کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کاسٹ اور کریو کے لیے ۳۰؍ نامزدگیوں کو اجاگر کیا، جن میں رائن کوگلر کی فلم ’’سنرز‘‘ کے لیے ریکارڈ ساز ۱۶؍ نامزدگیاں شامل ہیں، جس میں مائیکل بی جارڈن اور لیونارڈو ڈی کیپریو نے اداکاری کی ہے، جبکہ  ون بیٹل آفٹر انادر کو ۱۳؍ نامزدگیاں ملیں۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا نے سری لنکا کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دے دی

وارنر برادرز ڈسکوری کے سی ای او ڈیوڈ زاسلاو نے کہا کہ ’’یہ ہماری کمپنی کے لیے واقعی ایک سنہرا لمحہ ہے اور ہماری حکمتِ عملی کی زبردست توثیق بھی: فلموں پر یقین رکھنا، تخلیقی اور اصل کہانیوں پر یقین رکھنا، اور سینما کے تجربے پر یقین رکھنا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ میں مائیک اور پام اور وارنر برادرز پکچرز اور نیو لائن سنیما کی ٹیموں کو ان کے وژن، قیادت اور تخلیقی عزم پر مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے یہ سب ممکن بنایا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK