Inquilab Logo

جوکووچ نے فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ کا میچ ۳؍سیٹوں میں جیت لیا

Updated: May 30, 2023, 12:05 PM IST | Paris

سربیا ئی کھلاڑی نے الیگزینڈر کو شکست دے کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ فوگنینی نے پہلے راؤنڈ میں ۱۰؍ویں سیڈ آگر کو مات دی

photo;INN
تصویر :آئی این این

سربیائی اسٹار نوواک جوکووچ نے سال کے دوسرے گرینڈسلیم فرنچ اوپن میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے  الیگزینڈر کووسیووچ کو ۳؍ سیٹوں میں شکست دے کراگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ پیر کو ہی پہلے راؤنڈ کے میچ میں ۱۰؍ ویں سیڈ کینیڈا کے  فیلکس آگر ایلیاسیم کو اٹلی کے ٹینس کھلاڑی فیبیو فوگنینی نے۳؍ سیٹوں میں آسانی سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ 
 پیر کو ہونےوالے میچ میں نوواک جوکووچ نے اپنی مہم کا شاندار انداز میں آغاز کیا۔ انہوں نے الیگزینڈر کے خلاف پہلے راؤنڈمیں اچھا مظاہر ہ کیا اوردوسرے راؤنڈ میں تو انہوںنے حریف کھلاڑی کو زیادہ مواقع بھی نہیں دیئے۔ تیسرے  راؤنڈ میں وہ زیادہ تھکے ہوئے نظر آئے اس لئے ان کے حریف نے انہیں ٹائی بریکر تک مقابلہ کرنے پر مجبور کردیا۔ جوکووچ نے مردوں کے سنگلز کا پہلے راؤنڈ  کا میچ ۳۔۶، ۲۔۶، ۶۔۷؍ سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ خیال رہے کہ رافیل ندال کی غیرموجودگی میں انہیں فرنچ اوپن کا مضبوط دعویدار قرار دیا جارہا ہے لیکن ان کیلئے سب سے بڑی رُکاوٹ اسپین کے ہی کارلوس الکاراز ہوسکتے ہیں۔ دونو ںکھلاڑی سبھی میچ جیتتے ہیں تو ان دونوں کی ٹکر سیمی فائنل میں ہوسکتی ہے۔
 پیر کوہونےو الے ایک اور میچ میں اٹلی کے فوگنینی نے کینیڈا کے آگر کو ۳؍سیٹو ںمیں مات دی ۔ کینیڈا کے کھلاڑی نے اس میچ میں معمولی مزاحمت بھی نہیں کی اور فوراً ہتھیار ڈال دیئے۔ فوگنینی نے پہلے راؤنڈ کا میچ ۴۔۶، ۴۔۶، ۳۔۶؍ کے اسکور سے جیت کر اگلے راؤنڈمیں جگہ بنائی۔ 
 مردوں کے سنگلز کے ایک اور میچ میں رابرٹو بتستا ایگٹ نے یبنگ وو کو آسانی سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ انہوں نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر میں جیت لیا اور بقیہ سیٹ میں حریف کھلاڑی کو کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ایگٹ نے یہ میچ ۶۔۷، ۱۔۶، ۱۔۶؍ سے جیت کر اگلے راؤنڈکیلئے کوالیفا ئی کرلیا۔   مردو ں کے دیگر سنگلز میچ میں الیکس ڈی مینور نے الیا اواشکا کو مات دی ۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ کا میچ  ۱۔۶، ۷۔۵، ۱۔۶، ۳۔۶؍ سے جیت لیا۔ ڈینس شاپوولوو باہر سے محفوظ رہے اور انہوں نے برینڈ ناکا شیما کو ۴۔۶، ۵۔۷، ۶۔۴، ۶۔۳، ۳۔۶؍ سے ہرادیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK