Updated: September 22, 2026, 4:04 PM IST
| London
برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار ایڈشیرن نے میکلمور کے تنازع کے بعد اپنے امریکی لوپ ٹور کے دوران پہلی بار کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے ان کے دوست، خاندان اور برسوں سے جاننے والے لوگ ان سے دور ہوگئے ہیں۔
برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار ایڈشیرن نے میکلمور کے تنازع کے بعد اپنے امریکی لوپ ٹور کے دوران پہلی بار کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے ان کے دوست، خاندان اور برسوں سے جاننے والے لوگ ان سے دور ہوگئے ہیں۔ ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو فلاڈیلفیا کے لنکن فائنانشیل فیلڈ میں تقریباً ۵۰؍ ہزار شائقین کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے ایڈ شیرن کئی مرتبہ جذباتی ہوئے اور آنکھوں میں آنسو آگئے۔
یہ تنازع امریکی ریپرمیکلمور کے فلسطین کے حق میں دیے گئے بیانات کے بعد شدت اختیار کر گیا۔۴؍ ستمبر کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں پرفارم کرتے ہوئے میکلمور نے فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کی، جس کے بعد ان کی ایڈ شیرن کے لوپ ٹور میں شرکت پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ بعد ازاں میکلمور کو ٹور سے ہٹا دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد ٹور کے کئی سپورٹ ایکٹس، جن میں فائن نیس، لوکاس گراہم اور ایرون روو شامل تھے، جبکہ ایڈ شیرن کا بیکنگ بینڈبیوگا بھی ٹور سے الگ ہوگیا۔ اس صورتحال کے باعث فلاڈیلفیا کے کنسرٹ میں شیرن کو تقریباً اکیلے ہی شو پیش کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھئے:مغربی بنگال کے ضمنی انتخابات کیلئے بی جے پی ہر حربہ استعمال کرنے پرآمادہ
فلاڈیلفیا کے کنسرٹ میں ایڈ شیرن نے سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتہ ان کے لیے انتہائی مشکل رہا۔ ان کے مطابق بہت سے لوگ انہیں ٹور منسوخ کرنے کا مشورہ دے رہے تھے اور کچھ ایسے افراد بھی ان سے دور ہونے لگے جنہیں وہ برسوں سے جانتے تھے۔ شیرن نے بتایا کہ انہیں محسوس ہوا کہ دوست اور خاندان انہیں چھوڑ رہے ہیں، لیکن جب انہوں نے کنسرٹ کی ٹکٹ فروخت دیکھی تو صورتحال مختلف نظر آئی۔ ان کے مطابق تقریباً ۵۰؍ہزار افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ان کا ساتھ دے رہے تھے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں شائقین سے کہا کہ وہ ان کے لیے پرفارم کر رہے ہیں اور ان کی موجودگی نے انہیں اس مشکل وقت میں حوصلہ دیا۔
یہ بھی پڑھئے:غزہ: بچوں کے قتل پر اسرائیلی ماڈل کے بیان پر فرانسسکا البانیز کا ردعمل
تنازع نے شیرن کے خاندان تک بھی اثر ڈالا۔ ان کے کزن جیٹھرو شیرن نے سوشل میڈیا پر ایڈ شیرن پر سخت تنقید کی اور ان کے رویے سے اختلاف ظاہر کیا۔ رپورٹس کے مطابق جیٹھرو نے انہیں خود غرض اور بُرے رویے کا حامل قرار دیتے ہوئے ذاتی نوعیت کے الزامات بھی عائد کیے تاہم یہ ان کے کزن کا مؤقف ہے، جسے ایڈ شیرن نے اپنی جانب سے اسی انداز میں تسلیم نہیں کیا۔ ایڈ شیرن نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ میکلمور کو ٹور سے ہٹانے کا فیصلہ براہ راست ان کا نہیں تھا۔ ان کے مطابق ٹور کے پروموٹر اور متعلقہ مقامات کے ساتھ صورتحال پر بات چیت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو اس معاملے میں مشکل صورتحال کے بیچ میں پھنسا ہوا محسوس کر رہے تھے۔ شیرن نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو ایک ایسے فنکار کے طور پر نہیں دیکھتے جو سیاسی سرگرمیوں کے لیے موسیقی کا پلیٹ فارم استعمال کرے۔ تاہم انہوں نے غزہ میں عام شہریوں اور بچوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور صورتحال کو انتہائی تباہ کن قرار دیا۔