Inquilab Logo

مصری فٹبالر محمد صلاح نے گھر کو روایتی لالٹین سے سجادیا

Updated: April 27, 2020, 10:56 AM IST | Agency | Cairo

لاک ڈاؤن کے سبب گھروں میں موجود دُنیا کے نامور مسلمان فٹبالرز نے ماہ رمضان کو خوش آمدید کہا

Mohamed Salah - Pic : INN
محمد صلاح ۔ تصویر : آئی این این

لاک ڈاؤن کے سبب گھروں میں موجود دُنیا کے نامور مسلمان فٹبالرز نے ماہ رمضان کو خوش آمدید کہا۔ لیورپول فٹبال کلب سے کھیلنے والے شہرہ آفاق فٹبالر مصر کے محمد صلاح نے گھر کو روایتی لالٹین سے سجادیا۔ مسعوداوزل، اینٹونیو روڈریگز اورشیردان شاکری نے بھی رمضان کے حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔
 دُنیا بھر میں رمضان المبارک کا بابرکت اور مقدس مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں موجود جہاں دیگر افراد نے اس ماہ کا استقبال کیا وہیں نامور مسلم  فٹبالرس نے بھی اپنے اپنے انداز سے کو خوش آمدید کہا۔
 مصر کے فٹبالر محمد صلاح نے ماہ رمضان کا استقبال گھر کو روایتی انداز میں سجاکر کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سجاوٹ کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں۔اس کے علاوہ مسلم دنیا کے دیگر فٹبالرس  جس میں اوزل، انٹونیو روڈریگز اور شیردان شاکری  بھی شامل ہیں، اُنہوں نے اپنے اپنے انداز سے اس مہینے کو خوش آمدید کہا اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK