• Mon, 20 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Updated: October 19, 2025, 11:27 PM IST | Indore

ہیتر نائٹ (۱۰۹؍رن) کی شاندار سنچری اور آخری اوورس میں گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے اتوارکوویمنز ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو ۴؍رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

Haraman And Smriti.Photo:INN
ہرمن اور اسمرتی۔ تصویر:آئی این این

ہیتر نائٹ (۱۰۹؍رن) کی شاندار سنچری اور آخری اوورس میں گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے اتوارکوویمنز ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو ۴؍رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں  جگہ بنالی۔

۲۸۹؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہ رہی۔ تیسرے اوور میں پرتیکا راول (۶) آؤٹ ہوئیں، جب کہ ۱۰؍ویں اوور میں ہرلین دیول۲۴؍رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور نے اسمرتی مندھانا کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے ۱۲۵؍رن کی شراکت قائم کی۔ ۳۱؍ویں اوور میں ہرمن پریت ۷۰؍ گیندوں پر۱۰؍ چوکوں کی مدد سے۷۰ ؍رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ہندوستان کی امیدیں اسمرتی مندھانا پر تھیں، لیکن لنسی اسمتھ نے انہیں آؤٹ کر دیا۔ مندھانا نے۹۴؍ گیندوں پرآٹھ چوکوں کے ساتھ ۸۸؍ رنز بنائے۔۴۷؍ویں اوور میں سوفی ایکل اسٹون نے دپتی شرما (۵۰؍رن) کو آؤٹ کر کے میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ ہندوستانی ٹیم۵۰؍ اوور میں۶؍ وکٹوں پر۲۸۴؍ رنز بنا سکی اور محض۴؍ رن سے میچ ہار گئی - یہ ہندوستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سیور برنٹ نے ۲؍وکٹ حاصل کئے جبکہ  ایکل اسٹون ، لنسی اسمتھ، لارن بیل اور شارلٹ ڈین نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل ہیتھر نائٹ کی شاندار سنچری (۱۰۹؍رن ) کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو خواتین کے عالمی کپ کے میچ میں ہندوستان کے خلاف اپنے ۵۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹوں پر۲۸۸؍رن  کا مضبوط مجموعہ بنایا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اوپننگ پارٹنرشپ میں ۷۳؍ رن کا اضافہ کیا۔ ہیتھر نائٹ نے۹۱؍ گیندوں پر ۱۰۹؍رن کی شاندار اننگز کھیلی جس میں ۱۵؍ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اوپنر ایمی جونز نے۶۸؍ گیندوں پر۵۶؍رن بنائے جس میں ۸؍ چوکے شامل تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:تنوی شرما فائنل میں ہار گئیں،تھائی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا

آخری ۱۰؍ اوورس میں ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ ۳۰۰؍رن  سے زیادہ رنز بنا لے گا  تاہم  ہندوستان  نے ڈیتھ اوورز میں شاندار فیلڈنگ اور عمدہ گیند بازی کے ساتھ مقابلہ کیا  تاہم  انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلی اننگز میں ہندوستان کے خلاف اپنا سب سے زیادہ ون ڈے اسکور بناڈالا ۔ 
اس سے قبل، جونز نے ٹاپ آرڈر کی نصف سنچری کے ساتھ انگلینڈ کے لیے مرحلہ طے کیا۔ نائٹ اور نیٹ سکیور برنٹ نے تیسرے وکٹ کے لیے۱۱۳؍رن   جوڑے اور انگلینڈ قابو میں دکھائی دیا۔ سکیور برنٹ نے۴۹؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں کی مدد سے۳۸؍ رن  بنائے  لیکن ہندوستان نے آخری لمحات میں  بہترین گیندبازی کر کے ساتھ اپنا کھویا ہوا میدان دوبارہ حاصل کر لیا۔ دپتی ۵۱؍ رن پر ۴؍ وکٹ لے کر بولنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں۔ انگلینڈ کو۲۸۸؍ رن  تک پہنچانے میں شارلٹ ڈین۱۹؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK