فلوریڈا کے کونسلر چینڈلر لینجوِن کو ہندوستانیوں کے خلاف بیان پر سرزنش کا سامنا ہے،انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو فوری طور پر ملک بدر کردیں۔
EPAPER
Updated: October 19, 2025, 10:58 PM IST | Washington
فلوریڈا کے کونسلر چینڈلر لینجوِن کو ہندوستانیوں کے خلاف بیان پر سرزنش کا سامنا ہے،انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو فوری طور پر ملک بدر کردیں۔
فلوریڈا کے کونسلر چینڈلر لینجوِن سوشل میڈیا پر ہندوستانیوں کو ملک بدر کرنے کے مطالبے پر تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔ دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، پام بے سٹی کونسل نے ان کی سرزنش کی ہے۔ اس خزاں میں کئی ہفتوں تک لینجوِن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ہندوستانی امریکہ آتے ہیں تاکہ ’’ہماری جیبیں خالی کریں‘‘ اور ہندوستان واپس چلے جائیں۔‘‘واضح رہے کہ پچھلے سال منتخب ہونے والے لینجوِن نے ٹرمپ کے تارکین وطن کے خلاف مہم کے دوران امریکہ میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن کو نشانہ بناتے ہوئے ایکس پر کئی پوسٹس لکھی تھیں۔ ان کے بیانات نے امریکی ہندوستانی گروپوں، مقامی شہریوں اور فلوریڈا بھر کے سیاسی لیڈروں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا۔ ایک پوسٹ میں، انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے ’’ہر ہندوستانی کو فوری طور پر ملک بدر کرنے‘‘ کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ملک بھر میں ’’ نو کنگ‘‘ مظاہرے، ہزاروں افراد کی شرکت
اپنی سالگرہ پر، لینجوِن نے ایکس پر لکھا، "میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ ٹرمپ ہر ہندوستانی کا ویزا منسوخ کر دیں اور انہیں فوری طور پر ملک بدر کر دیں۔ امریکہ امریکیوں کے لیے ہے۔‘‘حال ہی میں، انہوں نے لکھا،’’ایک بھی ہندوستانی ایسا نہیں ہے جسے امریکہ کی پروا ہو،‘‘ اورمزید یہ کہ ’’ وہ یہاں ہمارا مالی استحصال کرنے اور ہندوستان اور ہندوستانیوں کو مالا مال کرنے کے لیے آئے ہیں۔‘‘جمعرات کی رات، پام بے سٹی کونسل نے۲؍ کے مقابلے ۳؍ ووٹوں سے لینجوِن کو سرزنش کرنے کی قرارداد منظور کی۔ اس قدم کے بعد ان کی یہ صلاحیت محدود ہو گئی ہے کہ وہ پیشگی منظوری کے بغیر ایجنڈے میںکوئی بات شامل کر سکیں یا کمیٹی اور کونسل کی رپورٹس کے دوران بول سکیں۔
میئر روب میڈینا نے کہا کہ شہر اس صورت حال سے ’’بیزار‘‘ ہے۔ انہوں نے اجلاس کے دوران کہا، ’’یہ قوم تارکین وطن کی بنیاد پر قائم ہوئی تھی۔ ہم سب امریکہ کے جھنڈے کے تانے بانے کا حصہ ہیں۔‘‘دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، قومی وکالت گروپ ہندوز فار ہیومن رائٹس نے فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس سے لینجوِن کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جنوبی کوریا: غزہ کی حمایت میں مظاہرے میں نیتن یاہو کی تصویر پر جوتے پھینکے گئے
ریاستی قانون کے تحت، گورنر کے پاس میونسپل عہدیداروں کو معطل کرنے کی طاقت ہے۔ پام بے نے گورنر کو لینجوِن کے معطلی کی درخواست کرتے ہوئے ایک رسمی خط بھیجا ہے۔ گورنر کے دفتر نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔سینیٹر رِک سکاٹ اور رپریزنٹیٹو مائیک ہیریڈوپولوس سمیت کئی ریپبلکن رہنماؤں نے بھی لینجوِن سے اپنے آپ کو الگ کر لیا ہے۔ بریوارڈ کاؤنٹی ریپبلکن پارٹی نے بھی ان کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ بریوارڈ ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین رِک لیسے نے کہا، "اگرچہ مسٹر لینجوِن ایک رجسٹرڈ ریپبلکن ہیں، لیکن ان کے خیالات صرف اور صرف ان کے اپنے ہیں۔ ہمارے کاؤنٹی میں اس قسم کی نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔تاہم لینجوِن نے اپنے بیانات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی پوسٹس کا مقصد تارکین وطن پر ’’بحث‘‘ شروع کرنا تھا۔ انہوں نے سرزنش کو ’’قابلِ مذمت‘‘ قرار دیا۔ان کے بیانات کے بعد، پام بے کے رہائشی کونسل کے اجلاسوں میں جمع ہوئے۔۲؍ اکتوبر کے اجلاس میں۱۰۰؍ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی، جہاں اراکین نے لینجوِن کو ہٹانے کے لیے گورنر ڈی سینٹس کو خط بھیجنے کے لیے ووٹ دیے۔دریں اثناء اکتوبر کو، لینجوِن نے اپنے لہجے کے لیے نہ کہ پیغام کے لیے معافی مانگی۔ بعد میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی ہندوستانی کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ ’’اچھی بات چیت‘‘ ہوئی ہے۔
یہ خیال رہے کہ فلوریڈا کے مشرقی ساحل پر واقع پام بے کی آبادی تقریباًایک لاکھ ۳۵؍ ہزار ہے، جس میں سے صرف ۲؍فیصد خود کو ایشیائی بتاتے ہیں۔ اے اے پی آئی ڈیٹا کے مطابق، امریکہ میں تقریباً ۵۰؍ لاکھ لوگ خود کو ہندوستانی بتاتے ہیں، جن میں سے تقریباً۲؍ لاکھ ۱۰؍ ہزار فلوریڈا میں رہتے ہیں۔