انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے صوفیہ ڈنکلے (۷۵) اور ڈینیل وائٹ (۶۶) کی نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ہندوستان کو ۵؍ رن سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: July 06, 2025, 11:10 AM IST
انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے صوفیہ ڈنکلے (۷۵) اور ڈینیل وائٹ (۶۶) کی نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ہندوستان کو ۵؍ رن سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے صوفیہ ڈنکلے (۷۵) اور ڈینیل وائٹ (۶۶) کی نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ہندوستان کو ۵؍ رن سے شکست دے دی۔ ۱۷۲؍رن کے ہدف کے تعاقب میں اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما کی ہندوستانی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے۸۵؍ رن کی شراکت کی۔ فائلر نے مندھانا (۵۶؍رن) کو۴۹؍ گیندوں پر آؤٹ کر کے ہندوستان کو چوتھا دھچکا دیا۔ ایسے بحران کے وقت بلے بازی کے لیے آنے والی رِچا گھوش نے کپتان ہرمن پریت کور کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے۱۹؍ویں اوور میں لارین بیل (۷؍رن) کو آؤٹ کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ اب ہندوستان کو ۹؍ گیندوں پر۱۸؍ رن بنانے تھے۔ آخری اوور میں ایسی وونگ کی چست گیند بازی کے سامنے ہندوستانی ٹیم محض۱۶۶؍رن بنا سکی۔