ستیہ گرہ، راج نیتی، گنگا جل، جئے گنگا جل اور آراکشن جیسے سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں بنانے والے پروڈیوسر اور ہدایت کارپرکاش جھا نے ایک فنکار کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ملک اور دنیا کے موجودہ حالات پر کھل کر بات کی۔
EPAPER
Updated: March 11, 2026, 1:07 PM IST | Mumbai
ستیہ گرہ، راج نیتی، گنگا جل، جئے گنگا جل اور آراکشن جیسے سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں بنانے والے پروڈیوسر اور ہدایت کارپرکاش جھا نے ایک فنکار کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ملک اور دنیا کے موجودہ حالات پر کھل کر بات کی۔
ستیہ گرہ، راج نیتی، گنگا جل، جئے گنگا جل اور آراکشن جیسے سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں بنانے والے پروڈیوسر اور ہدایت کارپرکاش جھا نے ایک فنکار کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ملک اور دنیا کے موجودہ حالات پر کھل کر بات کی۔پرکاش جھا اپنی آنے والی ویب سیریز ’’سنکلپ‘‘ کے بارے میں پُرجوش ہیں، جس کی پروڈیوسر ان کی بیٹی دشا جھا ہیں۔ یہ سیریز جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ اس دوران پرکاش جھا نے آئی اے این ایس سے ایران اور اسرائیل سمیت دنیا کے موجودہ سیاسی ماحول پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا عالمی منظرنامہ دراصل ان لیڈروں کا نتیجہ ہے جنہیں عوام منتخب کرتے ہیں اور جو اپنی پالیسیوں کے ذریعے معاشرے کی سمت طے کرتے ہیں۔
انٹر ویو میں پرکاش جھا نے کہا’’یہ ایک دلچسپ وقت ہے۔ لوگ ایسےلیڈر منتخب کر رہے ہیں جن کا دور، سوچ، سیاست اور قیادت کا انداز سب مختلف ہے۔ میرے لیے یہ دلچسپ ہے کہ میں نے دنیا کو بدلتے دیکھا ہے اور اس کے پیچھے موجود نظام کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔‘‘ پرکاش جھا کی فلمیں اکثر سماجی اور سیاسی مسائل پر مبنی ہوتی ہیں۔ انہوں نے موجودہ سیاسی ماحول میں ایک فنکار کے طور پر اپنی ذمہ داری پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ میرا کام یہ ہے کہ دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسے کہانیوں کے ذریعے لوگوں تک پہنچاؤں اور ان کے ساتھ شیئر کروں۔ یہی اس کا دلچسپ پہلو ہے۔ میں نے اس عمل سے لطف اٹھایا ہے اور آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا۔ میرا واضح ماننا ہے کہ میں وقت کو نہیں بدل سکتا، ہمیں وقت کے ساتھ بدلنا پڑتا ہے۔ یہی سچائی ہے۔ اسی لیے دنیا میں ہونے والی ان چیزوں سے میں متاثر ہوتا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:جنگ کا اثر: حیدرآباد کے آئی ٹی کوریڈور ہاسٹلس میں گیس کی قلت، مینومیں بڑی کٹوتی
بالی ووڈ کےفلمساز نے مزید کہا کہ ’’ جب آپ رحم، عاجزی اور انسانیت دیکھتے ہیں تو امید پیدا ہوتی ہے، لیکن تباہی، موت، تکلیف اور درد دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ یہ زندگی کا حصہ ہے اور آپ کو سمجھنا ہوگا کہ اگر آپ واقعات کی وجوہات کو سمجھ کر انہیں درست طریقے سے بیان کریں تو ان مسائل کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ یہی ہماری کوشش ہے۔ میں معاشرے اور وقت کے ساتھ کھڑا ہوں اور دیانت داری سے جینے کی کوشش کر رہا ہوں۔”
یہ بھی پڑھئے:ابراہیم کو بالی ووڈ میں اپنا راستہ خود بنانا ہوگا: سیف علی خان
پرکاش جھا نے عالمی تنازعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب منتخب لیڈروں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ فنکار کا فرض ہے کہ وہ اپنی فنکاری کے ذریعے ان مسائل کو اجاگر کرے تاکہ لوگ باخبر اور بیدار ہو سکیں۔