Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا ’’رامائن‘‘کے سیٹ سے لیک ہوئی رنبیر کپور اور سائی پلوی کی تصویر؟

Updated: March 11, 2026, 2:10 PM IST | Mumbai

اس وقت رنبیر کپور کے پاس کئی بڑی فلمیں ہیں جن کا مداحوں کو بے حد انتظار ہے۔ ویسے تو اس سال سب سے پہلے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ ریلیز ہونی تھی، لیکن فلم کا کام ختم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ دوسری طرف ’’رامائن‘‘ ہے، جسے ’’نمیت ملہوترا‘‘ تقریباً ۴۰۰۰؍ کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کر رہے ہیں۔ اس وقت فلم کے ’’پارٹ ۲‘‘ کی شوٹنگ جاری ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں رنبیر کپور اور سائی پلوی نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر ’’رامائن‘‘ کے سیٹ سے لیک ہوئی ہے، لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔

Ramayan.Photo:INN
رامائن۔ تصویر:آئی این این

رنبیر کپور کے لیے ۲۰۲۶ء بہت مضبوط ثابت ہو سکتا ہے، اگر ان کی دونوں فلمیں ’’لو اینڈ وار‘‘ اور’’رامائن‘‘ باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کی اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کو اس سال اگست تک ریلیز کیا جانا تھا، لیکن لگتا ہے کہ کام وقت پر مکمل نہیں ہو پا رہا۔ فی الحال فلم کے کام میں تاخیر ہو چکی ہے اور ابھی بھی کافی کام باقی ہے۔ دوسری جانب حالیہ رپورٹس سے پتا چلا تھا کہ’’رامائن پارٹ۲‘‘ کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں رنبیر کپور کو ’’بھگوان رام‘‘ کے روپ میں دکھایا گیا ہے جبکہ سائی پلوی’’سیتا‘‘کے کردار میں نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کو سیٹ سے لیک ہونے والی تصویر بتایا جا رہا ہے اور کچھ لوگ اسے شادی کی تصویر کہہ کر بھی دوبارہ شیئر کر رہے ہیں۔ مگر حقیقت کچھ اور ہے۔
جب ’’رامائن‘‘ کی شوٹنگ شروع ہوئی تھی تو اس وقت واقعی رنبیر کپور اور سائی پلوی کی کچھ تصاویر سیٹ سے لیک ہو گئی تھیں۔ ان کے علاوہ کچھ اور کرداروں کے لُکس بھی سامنے آئے تھے۔ اس لیک پر ہدایتکار نتیش  تیواری بالکل خوش نہیں تھے اور انہوں نے سیٹ پر فون بند کروا دیے تھے تاکہ مزید تصاویر لیک نہ ہوں۔ لیکن جو تصویر اس وقت وائرل ہو رہی ہے وہ سیٹ سے لیک نہیں ہوئی۔
وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟
ہفتے کے دن کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں رنبیر کپور اور سائی پلوی کو بھگوان رام اور ماتا سیتا کے روپ میں دکھایا گیا۔ وائرل تصویر میں رنبیر سونے کا تاج اور زیورات پہنے ہوئے نظر آ رہے تھے جبکہ سائی شاہی لباس اور دلہن جیسے سونے کے زیورات پہنے انہیں دیکھ رہی تھیں۔ اس تصویر نے مداحوں کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔

یہ بھی پڑھئے:جنگ کا اثر: حیدرآباد کے آئی ٹی کوریڈور ہاسٹلس میں گیس کی قلت، مینومیں بڑی کٹوتی

کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ فلم کے سیٹ سے لیک ہونے والی تصاویر عام طور پر اتنی واضح اور تفصیل والی نہیں ہوتیں۔ کچھ لوگوں نے تصویر کے لیک ہونے کے وقت پر بھی سوال اٹھایا کیونکہ فلم کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہو چکی تھی۔ اسی لیے لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آئی۔ جب کچھ صارفین نے چیٹ بوٹ گروک سے اس تصویر کی تصدیق کروائی تو اصل حقیقت سامنے آ گئی۔

یہ بھی پڑھئے:ابراہیم کو بالی ووڈ میں اپنا راستہ خود بنانا ہوگا: سیف علی خان

چیٹ بوٹ کے مطابق یہ اصل تصویر نہیں بلکہ ایڈیٹڈ فیس سواپ  ہے۔ بعد میں ان افواہوں پر ٹی وی اداکارآشیش شرما نے بھی وضاحت دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دراصل ۱۶۔۲۰۱۵ء  کے ٹی وی سیریل ’’سیا کے رام‘‘کی ان کی تصویر ہے۔ اس شو کے ایک اسٹِل کو ایڈیٹ کر کے فلم کی تصویر کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ دراصل اس سیریل میں آشیش شرما نے بھگوان رام کا کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK