Inquilab Logo

انگلینڈ نے تیسرا میچ جیت لیا اور جنوبی افریقہ نے سیریز پر قبضہ کرلیا

Updated: February 03, 2023, 4:04 PM IST | Johannesburg

تیسرے یکروزہ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ۵۹؍رن سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقہ نے سیریز۱۔۲؍ سے اپنے نام کرلی

The winning team of South Africa
جنوبی افریقہ کی فاتح ٹیم

 جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ۳؍ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کمبرلے کے ڈائمنڈ اوول میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں انگلینڈ نے زبردست مقابلہ کرتے ہوئے پہلے کپتان جوز بٹلر کی سنچری اور پھر فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے شاندارا سپیل کی مدد سے جنوبی افریقہ کو۵۹؍ رن کے بڑے فرق  سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈکی ٹیم  نے سیریز۱۔۲؍ سے  باعزت طریقے سے گنوادی۔
 اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بٹلر کی سنچری کی مدد سے مقررہ۵۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر۳۴۶؍ رن بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم۴۳ء۱؍ اوورس میں۲۸۷؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔ بٹلر کے علاوہ ڈیوڈ ملان نے بھی اس دوران سنچری بنائی۔ اس میچ میں افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ کپتان ٹیمبا باؤما کا فیصلہ شروع میں درست ثابت ہوا اور انگلینڈ نے صرف۱۴؍ رن پر اپنے ۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔
 انگلینڈ کے پہلے ۳؍بلے باز جیسن رائے ایک، بین ڈکٹ صفر اور ہیری بروکس ۶؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد کپتان جوز بٹلر اوپنر ڈیوڈ ملان کو سپورٹ کرنے آئے۔ اس کے بعد دونوں بلے بازوں نے افریقی گیند بازوں کو پھاڑ دیا۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کیلئے۲۳۲؍رن کی شراکت کی اور اسکور بورڈ پر ایک بہت بڑا مجموعہ ڈال دیا۔
 جوس بٹلر نے۱۲۷؍گیندوں پر۶؍ چوکوں اور ۷؍ چھکوں کی مدد سے۱۳۱؍ رن بنائے جبکہ ڈیوڈ ملان نے۱۱۴؍ گیندوں پر۷؍ چوکوں اور۶؍ چھکوں کی مدد سے۱۱۸؍ رن بنائے۔ ان کے علاوہ معین علی کی ۲۳؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں اور۴؍ چھکوں کی مدد سے۴۱؍ رن کی اننگز نے ٹیم کو اس بڑے اسکور تک پہنچادیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے لونگی اینگیڈی نے سب سے زیادہ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔۳۴۷؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز اچھا رہا تاہم کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ اس دوران ہینرک کلاسن (۸۰؍رن) اور ریزا ہینڈرکس (۵۲؍رن) نے نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ آرچر کو سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقی بلے بازوں نے پچھاڑ دیا تھا جس کا بدلہ انگلش گیندبازوں نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں۶؍ وکٹ لے کر لیا۔ آرچر نے اس عرصے کے دوران۹ء۱؍ اوورس میں۴۰؍ رن دئیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK