Inquilab Logo

ای پی ایل :مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے ساؤتھمپٹن کو ۴؍گول سے روند دیا

Updated: April 10, 2023, 2:51 PM IST | Southampton

ارلنگ ہالینڈ نے ۲؍گول کئے۔ سٹی نے ۱۔۴؍ گول سے میچ جیت لیا

Erling Holland from Norway
ناروے سے تعلق رکھنے والے ارلنگ ہالینڈ

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل)میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اس وقت زبردست فارم میں ہے اور اس نے سنیچر کی دیررات ہونے والے میچ میں  میزبان فٹبال کلب ساؤتھمپٹن کو ۱۔۴؍ گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ اس فتح کے ساتھ ہی اس نے ای پی ایل میں ٹاپ پوزیشن پر موجود آرسنل فٹبال کلب سے پوائنٹس کے فرق کو کم کر دیا ہے۔ 
 پہلے کے پہلے ہاف میں سٹی کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی۔ میچ کا پہلا گول سٹی کی جانب سے ۴۵؍ویں منٹ میں ہوا۔ ناروے سے تعلق رکھنےو الے کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ نے گیند کو جال پہنچا دیا۔ گول کرنے میں ہالینڈ کی مدد کیون ڈی برائن نے کی۔ اس معاونت کے ساتھ ہی کیون نے کلب کی جانب سے ۱۰۰؍ معاونت کا کارنامہ انجام دیا۔ میچ کے ۵۸؍ویںمنٹ میں جیک گرلیشن نے سٹی کا دوسرا گول کیا اور اسکور ۰۔۲؍کردیا۔ ۶۸؍ویں منٹ میں ارلنگ ہالینڈ نے ایک اور گول کیا اور اسکور ۰۔۳؍گول کردیا۔ انہوںنے کلب کی جانب سے ۳۰؍ گول بھی مکمل کرلئے۔ ۷۲؍ ویں منٹ میں ساؤتھمپٹن کیلئے واحد گول ایس مارا نے کیا۔ اس گول کے ۳؍ منٹ بعد ہی سٹی کی جانب سے جے الواریز نےٹیم کا چوتھا گول کرکے اسکور ۱۔۴؍ کردیا اوراسی اسکور پر میچ ختم ہوا ور اسےپورے ۳؍ پوائنٹس ملے گئے۔ مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اس وقت ٹیبل پر دوسرے نمبرپر ہے۔ پہلی پوزیشن پر آرسنل فٹبال کلب ہے جس کے ۲۹؍میچوں میں ۷۲؍ پوائنٹس ہیں۔مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے ۲۹؍ میچوں میں ۶۷؍پوائنٹس ہیں۔ نیوکیسل یونائٹیڈ کے اتنے ہی میچوں میں ۵۶؍پوائنٹس ہیں۔  چوتھے نمبرپر مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب ہے جس کے ۲۹؍ میچوں میں ۵۶؍پوائنٹس ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK