• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انگلش پریمیر لیگ میں جدوجہد کے بعد مانچسٹر سٹی کی پیلس پر جیت

Updated: March 13, 2023, 3:32 PM IST | London

لیگ کے میچ میں سٹی نے ۰۔۱؍گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ ہالینڈ نے پنالٹی پر گول کیا

Erling Haaland
سٹی کے ارلنگ ہالینڈ

 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے کرسٹل پیلس کو شکست دینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا۔ سنیچر کی دیر رات ہونے والے میچ میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے ۰۔۱؍ گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۳؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ یہ گول بھی اس کے کھاتے میں پنالٹی کے ذریعہ آیا۔ اس میچ میں کرسٹل پیلس نے اپنے مضبوط دفاع کا ثبوت دیا اور سٹی کے اسٹا رکھلاڑیوں کو گول کرنے سے روکے رکھا۔ 
  سنیچر کی دیر رات ہونے والے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہو سکا۔کرسٹل پیلس کے ایل ملی وویوچ کو ۳۰؍ ویں منٹ میں یلو کارڈ ملا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں بھی ۳؍ یلو کارڈ ملے ۔ سٹی کے ۲؍کھلاڑیوں آر ڈائس اور این ایکے کو پیلا کارڈ ملا۔ کرسٹل پیلس کی جانب سے جے اینڈرسن کو یلو کارڈ ملا۔ اس طرح دونوں جانب سے کھلاڑیوں کو ۲۔۲؍یلو کارڈ ملے۔ 
 میچ کے ۷۸؍ویں منٹ میں ناروے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ نے پنالٹی پر گول کیا۔ اس گول کے بعد سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا کے چہرےپر خوشی لوٹ آئی ورنہ وہ میچ کو بغیر گول کے ڈرا ہوتے ہوئے دیکھ کر پریشان ہورہے تھے۔  اس جیت کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی کو ۳؍پوائنٹس ملے اور وہ ٹیبل پر دوسرے نمبرپر ہے۔ 
 سنیچر کی رات ہونے والے دیگر ایک میچ میں چیلسی فٹبال کلب نے لیسٹر سٹی فٹبال کلب کو ۱۔۳؍گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ اس فتح کے باوجود چیلسی کی ٹیم ٹیبل پر ۱۰؍ ویں نمبرپر ہے اور اس کا ٹاپ ۴؍ میں پہنچنا مشکل ہے۔ چیلسی کی جانب سے بی چل ویل ، کے ہیورٹز اور ایم کووا سچ نے ایک ایک گول کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK