Inquilab Logo

ای پی ایل: جدوجہد کے بعد مانچسٹریونائٹیڈ نے ساؤتھمپٹن کو شکست دے دی

Updated: August 28, 2022, 10:33 AM IST | Southampton

میچ میں یونائٹیڈنے ساؤتھمپٹن کو صفر۔ ایک سے ہرادیا۔ میچ کا واحد گول برونو فرنانڈیس نے مقابلے کے دوسرے ہاف میں کرکے برتری دلائی

Manchester United Football Club player Bruno Fernandes
مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کے کھلاڑی برونو فرنانڈیس

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) کے میچ میں سنیچر کو مانچسٹر یونائٹیڈ کو ساؤتھمپٹن کو زیر کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی۔ یہ میچ ساؤتھمپٹن کے میدان پر ہورہاتھا اور اس میچ میں برازیل سے تعلق رکھنے والے ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے سابق کھلاڑی کاسیمیرو نے بھی شرکت کی۔ میچ کا واحد گول پرتگال سے تعلق رکھنے والے یونائٹیڈ کے کھلاڑی برونو فرنانڈیس نے کیا اور اپنی ٹیم کو فاتح بنانے میں اہم رول اداکیا۔ 
 مانچسٹر یونائٹیڈکو اس سے قبل مسلسل ۶؍مرتبہ بیرون شہر شکست کا سامنا کرناپڑا ہے اورلیکن سنیچر کو ہونے والے میچ میں کامیابی حاصل کرکے اس نے شکست کے اس سلسلے کو توڑ دیا۔ ساؤتھمپٹن کی ٹیم اپنے گھریلو میدان پر جدوجہد کرتی ہوئی نظرآئی  حالانکہ اس کا دفاع مضبوط تھا لیکن برونو فرنانڈیس نے موقع دیکھ  کر گول کردیا۔ اس میچ کیلئے برونو کو کپتان بنایا گیا تھا۔ 
 گزشتہ پیر کو مانچسٹر یونائٹیڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میدان پر لیورپول پر سنسنی خیزجیت درج کی تھی اورسنیچر کو بھی امید کی جارہی تھی کہ یونائٹیڈ کی ٹیم ایسی ہی کارکردگی دُہرائے گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا اور اس کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کیلئے مواقع بنانے پڑے تھے۔ اس میچ میں یونائٹیڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور وہ میچ کے دوسرے ہاف میں میدان پر آئے۔ اس کے بعد بھی وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔ انہوںنے اپنی طرف سے کوشش کی لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہے  ۔ ان کی جگہ برونو نے گول کیا۔ 
 میچ کا پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا اور دوسرے ہاف میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کوشش شروع کی۔ دوسرے ہاف کے کھیل کے ۱۰؍ منٹ گزر جانے کے بعد پرتگال سے تعلق رکھنے والے برونو فرنانڈیس نے ڈیڈ لاک توڑتے ہوئے دی ڈیلوٹ کی مدد سے ٹیم کیلئے فیصلہ کن گول کیا۔ انہوںنے ڈیلوٹ کی مدد سے ملنے والے پاس کو سائیڈ فُٹ سے گول میں ڈال دیا۔ اس گول کے بعد یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھ گئے اور انہوںنے مسلسل حملے شروع کردیئے۔لیکن میچ کے آخری وقت تک دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہوسکا اور آخری وہیسل پر اسکور صفر۔ایک گول رہا۔ اس فتح کے بعد یونائٹیڈ کی ٹیم کو ۳؍ پوائنٹس مل گئے۔ ان ۳؍پوائنٹس کی ٹیم کو ضرورت تھی اور اس کے کھلاڑیوں نے اسے پسینہ بہاکر حاصل کرلیا۔ اس میچ میں  کامیابی کے بعد یونائٹیڈ کے پوائنٹ ٹیبل میں ۴؍میچوں میں ۶؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
   سنیچر کو ہونے والے میچ میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب سے یونائٹیڈ میں منتقل ہونےوالے کاسیمیرو کو بھی موقع دیا گیا۔ وہ ۸۰؍ منٹ کے بعد بحیثیت متبادل کھلاڑی میدان پر آئے اور انہوں نے اپنی طرف سے گول کرنے کے مواقع بنانے میں کوشش کی۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کے فٹبال کلب نے کاسیمیرو کو ۶۰؍ملین پاؤنڈ کے عوض اسکواڈ میں شامل کیاہے۔کاسیمیرو نے طویل عرصے بعد ریئل میڈرڈ کو چھوڑ دیا۔ میچ کے بعد کاسیمیرو نے کہاکہ ٹیم کیلئے پہلا میچ کھیلنا اچھا تھا ۔ یونائٹیڈ کے مداحوں نے میری پزیرائی کی اور میدان پر آنے پر انہوںنے پُرتپاک انداز میں میرا استقبال بھی کیا۔ 

football Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK