Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوروپا لیگ : مانچسٹر یونائٹیڈ نے سیمی فائنل کی طرف پہلا قدم بڑھایا

Updated: May 03, 2025, 10:58 AM IST | Agency | Madrid

سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے فٹبال کلب نے ایتھلیٹک کلب کو ۰۔۳؍ گول سے شکست دے کر خطاب جیتنے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب  نے برونو فرنانڈیس کے لگاتار۲؍ گول کی بدولت یوروپا لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں یکطرفہ اندارز میں کامیابی حاصل کر لی۔ اسپین کے شہر سان مامس میں کھیلے جانے والے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈنے ایتھلیٹک بلباؤ یا ایتھلیٹک کلب کو صفر۔۳؍گول سے شکست دے دی۔ کیسمیرو نے میچ کے۳۰؍ویں منٹ میں گول کر کے مانچسٹر یونائٹیڈ کلب کو برتری دلا دی تھی۔
  کیسمیرو کے گول کے صرف ۵؍ منٹ بعد  ہی ایتھلیٹک بلباؤ فٹبال کلب کے ڈینی ویوین نے ۳۵؍ ویں منٹ میں گول کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ اس کے بعد بھی دونوں ٹیموں کے درمیان گول کے لئے جدوجہد جاری رہی۔ برونو فرنانڈیس نے ۳۷؍ویں اور۴۵؍ویں منٹ میں لگاتار ۲؍ گول کر کے مانچسٹر یونائٹیڈ کو جیت دلائی۔ 
 اب سیمی فائنل کے اگلے مرحلے میں ایتھلیٹک کلب کی ٹیم مانچسٹر یونائٹیڈ کے شہر کا دورہ کرے گی اور اسے وہاں زیادہ گول کے فرق سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی کیونکہ یونائٹیڈ نے کے میدان پر ۳؍ گول کئے ہیں اور اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ میچ کے اسٹار کھلاڑی برونو فرنانڈیس نے کہاکہ ای پی ایل میں ہمیں ناقص کارکردگی کاخمیازہ بھگتنا پڑاہے ، اس لئے ہم یوروپا لیگ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے شائقین کو جشن منانے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم  آج کی جیت سے بہت خوش ہیں۔ 

ٹوٹنہم نے بوڈوگلمٹ کو۱۔۳؍گول  سے ہرا کر سیمی فائنل میں برتری برقرار رکھی 
انگلینڈ کے فٹبال کلب ٹوٹنہم ہاٹسپر نے ناروے کے فٹبال کلب بوڈو گلمٹ کے خلاف گھریلو میدان میں۱۔۳؍گول  سے کامیابی حاصل کی۔ ٹوٹنہم ہاٹسپر کے لئے  برینن جانسن نے پہلے منٹ میں، جیمس میڈیسن نے۳۴؍ویں اور ڈومینک سولانکے نے ۶۱؍ویں منٹ میں جبکہ بوڈو گلمٹ کلب کے لئے  الریچ سالٹنیس نے۸۳؍ویں منٹ میں گول کیا۔ اس طرح   دو انگلش ٹیموں نے یورپ کا دوسرا سب سے بڑا کلب ٹورنامنٹ جیتنے اور براعظم کے ٹاپ کلب مقابلے چمپئن  لیگ کے لئے کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ مانچسٹر یونائٹیڈ اور ٹوٹنہم دونوں انگلش پریمیر لیگ میں سب سے نیچے ہیں لیکن اگر وہ یوروپا لیگ ٹرافی جیتتے ہیں تو اگلے سیزن میں انہیں چمپئن  لیگ میں جگہ مل جائے گی۔ٹوٹنہم کے پوسٹیکوگلو نے کہاکہ ہم اچھی پوزیشن میں ہیں۔ میں نے سوچا کہ کھلاڑی بہترین ہیں۔ وہ ہر وہ کام کر رہے تھے جس کی انہیں ضرورت تھی، آگے جا کر وہ واقعی پرسکون تھے اور دباؤ کو برقرار رکھا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ بوڈو  نے آخری لمحات میں گول کیا، اس لئے  اسکور لائن نے ہمارے غلبہ کو پوری طرح ظاہر نہیں کیا۔ ہمیں اسے قبول کرنا ہوگا، لیکن اگر ہم اگلے ہفتے اسی کارکردگی کو دُہراتے ہیں  تو یہ ہمارے لئے آگے بڑھنے کے لئے کافی ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK