Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرح خان، سونو سود سمیت دیگر فلمی شخصیات راہل رائے کی حمایت میں سامنے آئے

Updated: May 01, 2026, 5:10 PM IST | Mumbai

جین زی کے ناظرین کے لیے بھی، فلم عاشقی ۱۹۹۰ءکی دہائی کا ایک ثقافتی حوالہ ہے۔ اس فلم نے نہ صرف زبردست کامیابی حاصل کی بلکہ راہل رائے اور انو اگروال کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

Rahul Roy.Photo:INN
راہل رائے۔ تصویر:آئی این این

جین زی کے ناظرین کے لیے بھی، فلم عاشقی ۱۹۹۰ءکی دہائی کا ایک ثقافتی حوالہ ہے۔ اس فلم نے نہ صرف زبردست کامیابی حاصل کی بلکہ راہل رائے اور انو اگروال کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ اس کے یادگار مناظر، خاص طور پر مشہور جیکٹ والا لمحہ، اور لازوال موسیقی آج بھی چائے کی دکانوں اور چھوٹے شہروں کی گلیوں میں گونجتی ہے۔
نومبر ۲۰۲۰ء میں، راہل رائے کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد انہوں نے کافی عرصے تک فلموں اور عوامی زندگی سے دوری اختیار کر لی۔ اس کے بعد سے وہ نسبتاً کم نظر آتے ہیں اور کبھی کبھار سوشل میڈیا پر تقریبات اور ذاتی لمحات کی جھلکیاں شیئر کرتے ہیں۔ حال ہی میں، اداکار کا ایک ویڈیو نے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس کلپ میں راہل کو ایک کانٹینٹ کریئیٹر، ونیتا گھاڈگے دیسائی کے ساتھ ’’تیرے در پہ صنم‘‘ (فلم پھر تیری کہانی یاد آئی) پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں انہوں نے پوجا بھٹ کے ساتھ اداکاری کی تھی۔ اگرچہ یہ لمحہ ہلکا پھلکا تھا، لیکن اس نے آن لائن بحث چھیڑ دی، جہاں کئی لوگوں نے اداکار کی صحت اور فلاح و بہبود پر تشویش کا اظہار کیا۔
زیادہ تر صارفین اداکار کا دفاع کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا’’کیا لیجنڈز کا مذاق اڑانا اب نیا فیشن بن گیا ہے؟ میں اسی دور سے ہوں اور آج بھی انہیں دیکھنا اور سننا پسند کرتا ہوں۔ لگتا ہے کہ اب ہماری طرح کے لوگ اس نسل میں بہت کم رہ گئے ہیں۔ اور مجھے اپنے والدین پر فخر ہے جنہوں نے مجھے بڑی نسل کا احترام کرنا سکھایا، اور مجھے آپ کے والدین پر افسوس ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dr.Vanita Ghadhage.D (@dr_vanita_ghadhage_desai)


ایک اور صارف نے تبصرہ کیا’’ان کا مذاق بنانے سے پہلے اپنے والدین سے پوچھیں کہ وہ ان کے کتنے بڑے مداح تھے۔ انہوں نے صرف چند فلموں کے باوجود اس دور پر راج کیا اور آپ کی معلومات کے لیے، کچھ سال پہلے انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور پھر بھی وہ سنبھل کر واپس آئے۔ آپ کو اس کی قدر کرنی چاہیے۔‘‘
ایک صارف نے ردِعمل دیا ’’انہیں برین اسٹروک ہوا تھا۔ اگر وہ کچھ کمانا چاہتے ہیں تو لوگ ان کی اداکاری کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ وہ ہم سے بہتر ہیں۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا’’کچھ سال پہلے انہیں چہرے کا فالج بھی ہوا تھا! یہ حقیقت کہ وہ اب بھی تاثرات دینے کی کوشش کر رہے ہیں، اپنے آپ میں بڑی بات ہے!‘‘

یہ بھی پڑھئے:گجرات نے بنگلورو کو چار وکٹوں سے شکست دی


ان ردِعمل پر جواب دیتے ہوئے، راہل رائے نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا، جس میں لکھا’’میں اپنا کام دیانتداری اور عاجزی کے ساتھ کرتا ہوں۔ مجھے کچھ قانونی معاملات کے اخراجات ادا کرنے ہیں اور یہ آج کے نہیں بلکہ برین اسٹروک سے پہلے کے ہیں۔ اگر آپ میری سادگی کا مذاق اڑاتے ہیں یا میری جدوجہد کا تمسخر بناتے ہیں، تو یہ میرے بارے میں کم اور آپ کے بارے میں زیادہ بتاتا ہے۔ اگر آپ واقعی فکر مند ہیں، تو مجھے کوئی مناسب اور باعزت کام دلانے میں مدد کریں تاکہ میں ان مقدمات کی ادائیگی کر سکوں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا’’کم از کم میں محنت سے کما رہا ہوں، دوسروں کا مذاق اڑا کر نہیں اور برین اسٹروک کے بعد میرے لیے متحرک رہنا بہت ضروری ہے۔ میں جب تک زندہ ہوں کام کرنا چاہتا ہوں۔ یہ میرے ذہن کو فعال رکھتا ہے اور مجھے مقصد اور ذمہ داری کا احساس دیتا ہے کہ میں آج بھی کام کر رہا ہوں۔ ہاں، کبھی کبھار تھوڑا درد ہوتا ہے، لیکن آپ مجھے توڑ نہیں سکتے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:دلجیت دوسانجھ کی جمی فالن شو میں واپسی، میزبان کو بھانگڑا سکھایا


راہل کے اس نوٹ کے وائرل ہونے کے بعد، فرح خان اور سونو سود سمیت کئی مشہور شخصیات نے ان کی حمایت کی جبکہ مداح ان سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ اپنے منصوبوں میں اس تجربہ کار اداکار کو کام دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK