Updated: May 01, 2026, 3:59 PM IST
| Ahmedabad
ارشد خان (۳؍ وکٹ)، جیسن ہولڈر اور راشد خان (دو، دو وکٹیں) کی بہترین گیند بازی کے بعد بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے۴۲؍ ویں مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
گجرات کی ٹیم ۔ تصویر:ایکس
ارشد خان (۳؍ وکٹ)، جیسن ہولڈر اور راشد خان (دو، دو وکٹیں) کی بہترین گیند بازی کے بعد بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے۴۲؍ ویں مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلورو کی سیزن میں یہ دوسری شکست ہے۔
گجرات ٹائٹنز نے ۱۵۶؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پاور پلے میں ہی مضبوط بنیاد رکھ دی۔ ابتدائی ۶؍ اوورز میں ٹیم نے ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر ۶۹؍ رنز اسکور بنائے۔ کپتان شبھ من گل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ۴۳؍ رنز اسکور بنایا، تاہم وہ نصف سنچری سے محروم رہے، جب کہ سائی سدرشن صرف ۶؍ رنز بنا سکے۔ گل نے جوش ہیزل ووڈ کے ایک اوور میں ۵؍ باؤنڈریز لگا کر ۲۴؍ رنز اسکور بنائے اور ٹیم کو تیز رفتار آغاز فراہم کیا۔
درمیانی اوورز میں جوس بٹلر اور واشنگٹن سندر نے اننگز کو سنبھالا۔ بٹلر نے سوئیش شرما کے اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر آئی پی ایل میں اپنے ۲۰۰؍ چھکے مکمل کیے، تاہم وہ ۸؍ویں اوور میں ۳۹؍ رنز بنا کر بھونیشور کمار کا شکار بن گئے۔ بھونیشور نے اس سے قبل گل اور سدرشن کو بھی پویلین بھیجا۔ ۹؍ویں اوور میں سندر کے چھکے کی بدولت گجرات نے ۱۰۰؍ رنز کا ہندسہ عبور کیا، لیکن ۱۱؍ویں اوور میں روماريو شیفرڈ نے شاہ رُخ خان (۸؍رن) اور سندر (۱۲؍رن) کو آؤٹ کر کے میچ میں واپسی کی کوشش کی۔
اختتامی اوورز میں شیفرڈ نے کفایتی بولنگ کرتے ہوئے ایک اوور میں صرف ۵؍ رنز دیے، تاہم گجرات کی مضبوط شروعات نے ٹیم کو برتری میں رکھا۔ مجموعی طور پر گجرات کی بیٹنگ نے دباؤ برقرار رکھا، لیکن ۱۴؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر سویش شرما نے جیسن ہولڈر (۱۲؍ رنز) کو کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ہولڈر کے آؤٹ ہونے کے بعد راشد خان نمبر ۸؍ پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور راہل تیوتیا کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا ۔
اس سے قبل گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے لیے اتری رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے جیکب بیتھل اور وراٹ کوہلی کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے۳۵؍ رنز جوڑے۔ تیسرے اوور میں محمد سراج نے جیکب بیتھل (۵) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ اگلے ہی اوور میں کگیسو ربادا نے وراٹ کوہلی کو آؤٹ کر کے آر سی بی کو دوسرا جھٹکا دیا۔ وراٹ کوہلی نے ۱۳؍ گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۲۸؍ رنز بنائے۔ کپتان رجت پاٹیدار (۱۹) کو ارشد خان نے آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’ہم طویل جنگ کیلئے تیار تھے‘‘، آپریشن سیندور پر راجناتھ سنگھ کا انکشاف
اس کے بعد گجرات ٹائٹنز کے گیند بازوں کے سامنے آر سی بی کی بندے بازی لڑکھڑاتی ہوئی نظر آئی۔ جتیش شرما (ایک)، ٹم ڈیوڈ (۹)، کرونال پانڈیا (۴) اور روماریو شیفرڈ ۱۷؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ۱۴؍ ویں اوور میں راشد خان نے دیودت پڈیکل کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ پڈیکل نے ۲۴؍ گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۴۰؍رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھئے:دلجیت دوسانجھ کی جمی فالن شو میں واپسی، میزبان کو بھانگڑا سکھایا
۲۰؍ ویں اوور کی دوسری گیند پر ارشد خان نے وینکٹیش ایّر (۱۲؍رن) کو آؤٹ کیا۔ اگلی ہی گیند پر جوش ہیزل ووڈ (صفر) کو جوس بٹلر اور شبھ من گل نے رن آؤٹ کر کے۱۵۵؍رن کے اسکور پر آر سی بی کی باری کا خاتمہ کر دیا۔ محمد سراج اور کگیسو رباڈا نے بھی ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل میں جمعرات کو رائل چیلنجرز بنگلورو کو۴؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ گجرات کو جاری سیزن میں پانچویں کامیابی حاصل ہوئی، جب کہ بنگلورو کو تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلورو ۱۲؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر برقرار ہے، جبکہ گجرات ۱۰؍ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔