فرحان بہاردین ایک ایسے کرکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ جذبے، ٹیم ورک اور مستقل محنت کے ذریعے جنوبی افریقہ کے کرکٹ نظام میں نمایاں کردار ادا کیا۔
EPAPER
Updated: October 09, 2025, 11:49 AM IST | New Delhi
فرحان بہاردین ایک ایسے کرکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ جذبے، ٹیم ورک اور مستقل محنت کے ذریعے جنوبی افریقہ کے کرکٹ نظام میں نمایاں کردار ادا کیا۔
فرحان بہاردین ایک ایسے کرکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ جذبے، ٹیم ورک اور مستقل محنت کے ذریعے جنوبی افریقہ کے کرکٹ نظام میں نمایاں کردار ادا کیا۔ فرحان بہاردین کو ایک ایسے کھلاڑی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جس نے جنوبی افریقہ کے لیے ہر موقع پر چاہے وہ بلے بازی ہو، باؤلنگ یا فیلڈنگ، مستقل مزاجی، محنت اور ٹیم کے توازن کو ترجیح دی۔ جنوبی افریقہ کے فرحان بہاردین ایک جارح مزاج بلے باز اور کارآمد آل راؤنڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
فرحان بہاردین کی پیدائش ۹؍اکتوبر۱۹۸۳ءکو ہوئی۔ فرحان بہاردین ایک باصلاحیت جنوبی افریقی آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کے لیے ون ڈےاور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں خدمات انجام دیں۔ وہ ایک جارحانہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور درمیانی رفتار کے باؤلر ہیں، جو ٹائٹنزکی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنا فرسٹ کلاس اور لسٹ اے ڈیبیو۰۵۔ ۲۰۰۴ءکے سیزن میں کیا۔ بہار دین ایک انتہائی پھرتیلے فیلڈر ہیں اور انہیں ایک وقت پر’اگلا جونٹی روڈز‘بھی کہا جاتا تھا۔ ۲۰۰۹ءمیں وہ جنوبی افریقہ ایمرجنگ اسکواڈ کا حصہ بنے، جس نے آسٹریلیا کا دورہ کیا۔ اسی سال انہوں نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے آخری گیند پر چھکا لگا کر فائنل میں ٹیم کو فتح دلائی، جو ان کےکریئر کا یادگار لمحہ بن گیا۔ فرحان بہاردین نے جنوبی افریقہ کے لیے ون ڈےاور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنا بین الاقوامی آغاز ۲۰۱۲ء میں کیا، جب انہیں جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ان کی شاندار فیلڈنگ، نپی تلی بلے بازی اور درمیانی اوورز میں باؤلنگ کی صلاحیت نے انہیں ٹیم کا اہم حصہ بنایا۔ جنوری۲۰۱۷ءمیں انہیں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کی کپتانی سونپی گئی۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا مظاہرہ کیا۔ فرحان نے جنوبی افریقہ، پولینڈ، ایڈمونٹنن رائلز، کنگز الیون پنجاب، ساؤتھ افریقہ اے، ٹائٹنس اور ویسٹرن پروینز کے لئے کرکٹ کھیلا ہے۔
بہاردین نےکئی یادگار اننگز کھیلی ہیں۔ خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں، جہاں وہ اختتامی اوورز میں تیزی سے رنز بنانے کے لیے مشہور تھے۔ ان کا کردار زیادہ تر فنشنگ بلے باز کے طور پر نمایاں رہا ہے۔ اگرچہ وہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے، لیکن انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ اور لیگز میں اپنی کارکردگی کے ذریعے ایک قابل احترام مقام حاصل کیا۔
۲۰۱۱ءکے سیزن میں بہاردین نے شاندار کارکردگی دکھائی، جب انہوں نے ڈومیسٹک ایک روزہ مقابلوں میں ۴۵ء۶۶؍کے اوسط سے اور۲۰؍ اوورز کے فارمیٹ میں ۶۶ء۶۰؍کے اوسط سے رنز بنائے۔ انہی کارکردگیوں کے نتیجے میں انہیں ۲۰۱۲ءکےکرکٹ جنوبی افریقہ ایوارڈز میں ’ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر‘قرار دیا گیا۔ یہ وہ ایک اعزاز تھا جس نے ان کے لیے قومی ٹیم کے دروازے کھول دیے۔ ۲۰۱۶ءمیں انہیں کنگز الیون پنجاب نےاپنی ٹیم میں شامل کیا۔ ۲۰۱۷ءمیں انہیں کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے سالانہ ایوارڈز میں ٹی ٹوئنٹی چیلنج پلیئر آف دی سیزن قرار دیاگیا۔ اسی سال، جنوری ۲۰۱۷ء میں، انہیں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی کپتانی سونپی گئی۔ فرحان نے۲۰۲۲ءکے آخر میں تمام اقسام کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، جس کے بعد وہ کوچنگ اور کرکٹ کی ترقی کے کاموں میں شامل ہوگئے۔