لکھنؤ سپرجائنٹس اورراجستھان رائلز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ، سیم کرن لکھنؤ کیلئے کھیلتے ہوئے نظرآئیںگے۔
EPAPER
Updated: November 18, 2026, 1:51 PM IST | Agency
لکھنؤ سپرجائنٹس اورراجستھان رائلز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ، سیم کرن لکھنؤ کیلئے کھیلتے ہوئے نظرآئیںگے۔
ہندوستان کے تجربہ کار تیز گیند باز محمد سمیع آئی پی ایل کے ۲۰۲۷ء کے سیزن میں راجستھان رائلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) اور راجستھان رائلز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ اس کے تحت سمیع اور بائیں ہاتھ کے اسپنر ایم سدھارتھ راجستھان رائلز سے جڑیں گےجبکہ انگلینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر سیم کرن لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
واضح رہے کہحال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد سمیع کو لکھنؤ نے ۱۰؍ کروڑ روپے میں خریدا تھا، تاہم اب وہ ۸؍ کروڑ روپے کی ترمیم شدہ فیس پر راجستھان کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔محمدسمیع اپنی بہترین گیندبازی اور وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت سے راجستھان رائلز کے گیندبازی کے شعبے کو مزید مضبوط کریں گے۔ دائیں ہاتھ کے اس تیز گیندباز نے اب تک ۱۳۲؍آئی پی ایل میچوں میں ۱۴۵؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
وہیںاپنی درست گیندبازی اور کنٹرول کے لئے مشہور بائیں ہاتھ کے اسپنر ایم سدھارتھ بھی لکھنؤ سپر جائنٹس سے راجستھان رائلز میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ اپنی موجودہ فیس ۷۵؍ لاکھ روپے پر ہی نئی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سری لنکا ۹۸؍ رنوں پرڈھیر
دوسری جانب آل راؤنڈر سیم کرن راجستھان رائلز سے لکھنؤ سپر جائنٹس میں چلے گئے ہیں۔ وہ اپنی موجودہ فیس ۲ء۴؍کروڑ روپے پر ہی لکھنؤ کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ سیم کرن نے اپنے آئی پی ایل کریئر میں اب تک ۵۹؍ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ۹۹۷؍ رن بھی بنائے ہیں۔اپنی ورسٹائل گیندبازی اور دباؤ کے حالات میں اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت کے لئے مشہور سیم کرن کی شمولیت سے لکھنؤ کی ٹیم کو مزید مضبوطی اور تنوع ملے گا۔
آئی پی ایل کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ’’دائیں ہاتھ کے تجربہ کار تیز گیند باز محمد سمیع آئندہ آئی پی ایل ۲۰۲۷ء کے سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس سے ٹریڈ ہونے کے بعد راجستھان رائلز کی نمائندگی کریں گے۔ لکھنؤ نے انہیں ۱۰؍ کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن اب وہ۸؍ کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ قیمت پر راجستھان رائلز سے جڑیں گے۔‘‘ راجستھان رائلز نے محمد سمیع کا ٹیم میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار گیندباز ہیں اور کی موجودگی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو تحریک دےگی۔