پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔ دن کے اختتام پر پاکستان نے ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۲۱؍ رن بنا لئے تھے اور اسے پہلی اننگز میں ۲۳؍ رنوں کی برتری حاصل ہو گئی۔
EPAPER
Updated: November 18, 2026, 1:45 PM IST | Agency | Rawalpindi
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔ دن کے اختتام پر پاکستان نے ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۲۱؍ رن بنا لئے تھے اور اسے پہلی اننگز میں ۲۳؍ رنوں کی برتری حاصل ہو گئی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔ دن کے اختتام پر پاکستان نے ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۲۱؍ رن بنا لئے تھے اور اسے پہلی اننگز میں ۲۳؍ رنوں کی برتری حاصل ہو گئی۔ اذان اویس ۴۷؍ اور نائٹ واچ مین ثاقب خان ۲؍ رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے طیب عارف نے ۴۶؍رن بنائے جبکہ محمد طحہٰ اور کپتان بابر اعظم ۸؍، رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو، لاہیرو کمارا اور پربھات جے سوریہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور پاکستانی گیندبازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم کو ۹۸؍ رنوں پر آؤٹ کر دیا۔ یہ راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں کسی بھی ٹیم کا اب تک کا کم ترین اسکور ہے جبکہ پاکستان کے خلاف سری لنکا کا یہ چوتھا کم ترین ٹیسٹ اسکور بھی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہاتھ میں فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ٹیسٹ سیریز سے باہر
سری لنکا کی جانب سے کپتان کوسال مینڈس نے ۳۲؍ اور سونل دینوشا نے ۲۱؍ رن بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دہرے ہندسے میں داخل نہ ہو سکا۔ لاہیرو یوڈارا ۴؍، پاسندو سوریابندارا ۲، دنیش چندیمل ۷، کامندو مینڈس۸؍، دھننجے ڈی سلوا ایک، ملن رتھنائیکے صفر، پربھات جے سوریہ ۳؍ اور لاہیرو کمارا صفر پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے ۳۔۳؍ جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کیں۔
واضح رہے کہ کہرے کے باعث لاہور سے راولپنڈی منتقل کئے گئے اس ٹیسٹ کے لئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ اسپن آل راؤنڈر عرفات منہاس کی جگہ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال کو شامل کیا گیا،جبکہ سری لنکا نے دلشان مدھوشنکا کی جگہ پرباتھ جے سوریا کو ٹیم میں واپس بلایا۔دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بھی خراب روشنی اور بارش سے متاثر ہوا تھا، جس کے باعث تقریباً ۱۴۰؍ اوورز کا کھیل ضائع ہوا تھا۔