مارچ کے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کی بدولت فرانس نے تقریباً ۸؍ سال بعد فیفا عالمی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
EPAPER
Updated: April 02, 2026, 10:05 PM IST | Zurich
مارچ کے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کی بدولت فرانس نے تقریباً ۸؍ سال بعد فیفا عالمی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
مارچ کے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کی بدولت فرانس نے تقریباً ۸؍ سال بعد فیفا عالمی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ برازیل اور کولمبیا کے خلاف دوستانہ میچوں میں فتوحات نے فرانس کو اسپین اور ارجنٹائنا سے اوپر پہنچا دیا ہے۔ ستمبر۲۰۱۸ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ لیس بلیوز (فرانسیسی ٹیم) نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ ستمبر ۲۰۲۵ء سے پہلے نمبر پر موجود اسپین، مصر کے خلاف مقابلہ صفر۔ صفر سے ڈرا ہونے کے بعد دوسرے نمبر پر کھسک گیا ہے جبکہ عالمی چیمپئن ارجنٹائنا تیسرے مقام پر آ گیا ہے۔
48/48 ✅
— FIFA (@FIFAcom) April 1, 2026
The @FIFAWorldCup 2026 line-up is complete! pic.twitter.com/l0edIAPWeL
یہ بھی پڑھئے:عامر خان کی خواہش تھی کہ ’’ایک دن‘‘ ان کے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم ہو
دیگر ٹیموں میں انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہے، جبکہ پرتگال نے برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ برازیل کی فرانس کے ہاتھوں شکست نے پرتگال کو ایک درجہ بہتری کا موقع دیا۔ ٹاپ ۱۰؍ کی بقیہ ٹیموں میں نیدرلینڈس، مراکش، بلجیم اور جرمنی اپنی پرانی پوزیشنوں پر برقرار ہیں۔
افریقی اور ایشیائی ٹیمیں: مراکش۸۷ء۱۷۵۵؍ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے اور وہ بدستور افریقہ کی بہترین ٹیم ہے۔ سینیگال (۱۴؍ ویں)، نائیجیریا (۲۶؍ ویں)، الجزائر (۲۸؍ ویں) اور مصر (۲۹؍ ویں) براعظم افریقہ کی ٹاپ پانچ ٹیموں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:راسی وین ڈر ڈوسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
رینکنگ میں سب سے بڑی ترقی ویتنام نے کی ہے، جو ملائیشیا کے خلاف ۱۔۳؍سے جیت کے بعد نو درجے بہتری کے ساتھ ۹۹؍ ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے برعکس، ملائیشیا کو سب سے بڑی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ۱۷؍ درجے گر کر ۱۳۸؍ ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ عالمی فٹ بال میں فرانس کی یہ واپسی ان کی ٹیم کی بڑھتی ہوئی طاقت کی نئی پہچان بن کر ابھری ہے۔