Inquilab Logo

فیفا ورلڈ کپ : دفاعی چمپئن فرانس نے مہم کا شاندار آغاز کیا،آسٹریلیا کومات دی

Updated: November 24, 2022, 12:48 PM IST | Agency | Doha

گروپ مرحلے کے میچ میں فرنچ ٹیم نے آسٹریلیا کو ایک ۔۴؍ گول سے روند دیا۔ اولیور جیرو نے ۲؍گول کئے۔ کائلیان ایمباپے ایک گول کرنے میں کامیاب

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر :آئی این این

فٹبال ورلڈ کپ میں دفاعی چمپئن فرانس نے شاندار آغاز کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں ۴؍ گول سے ہرا دیا۔دفاعی چمپئن نے اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔  منگل کی دیر رات وکرا میں کھیلے جانےوالے میچ کے ابتدائی لمحات میں آسٹریلوی ٹیم حاوی رہی اور ۹؍ویں منٹ میں گڈون کے گول سے میچ میں برتری حاصل کی۔اُس کے بعد فرانس نے دباؤ بڑھایا، ۲۷؍ ویں منٹ میں ری بیوٹ نے گول کرکے مقابلہ ایک ۔ ایک سے برابر کردیا، ۵؍ منٹ بعد فرانس کے اسٹار کھلاڑی اولیور جیرو نے ریبیوٹ کے پاس پر گیند آسٹریلوی ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلادی ۔ فرانس کی یہ سبقت پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں بھی فرانس نے مزید ۲؍گول بنائے،۶۸؍ ویں منٹ میں کائلیان ایمباپے نے گیند جال میں پہنچائی۔۷۱؍ ویں منٹ میں اولیور جیرو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول اسکور کیا، یوں میچ فرانس کی  ایک ۔۴؍کی برتری پر ختم ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK