اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کی تاریخی ہیٹ ٹرک کی بدولت موجودہ چیمپئن ارجنٹائنا نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں اپنی مہم کا آغاز الجیریا پر۰۔۳؍گول سے شاندار جیت کے ساتھ کیا۔
EPAPER
Updated: June 17, 2026, 9:58 AM IST | New York
اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کی تاریخی ہیٹ ٹرک کی بدولت موجودہ چیمپئن ارجنٹائنا نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں اپنی مہم کا آغاز الجیریا پر۰۔۳؍گول سے شاندار جیت کے ساتھ کیا۔
اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کی تاریخی ہیٹ ٹرک کی بدولت موجودہ چیمپئن ارجنٹائنا نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں اپنی مہم کا آغاز الجیریا پر۰۔۳؍گول سے شاندار جیت کے ساتھ کیا۔ میسی نے اپنی پہلی ورلڈ کپ ہیٹ ٹرک لگا کر جرمنی کے میروسلاو کلوز کے۱۶؍ گولز کے کل وقتی ریکارڈ کی برابری کر لی۔
𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝 𝐂𝐮𝐩 𝐀𝐥𝐥-𝐓𝐢𝐦𝐞 𝐓𝐨𝐩 𝐒𝐜𝐨𝐫𝐞𝐫 🐐🏆 pic.twitter.com/zRPYa25zQP
— Selección Argentina in English (@AFASeleccionEN) June 17, 2026
ایرو ہیڈ اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے مقابلے میں میسی نے میچ میں پہلا گول کر کے ارجنٹائنا کو برتری دلائی، پھر دوسرے ہاف میں دو اور گول داغ کر میچ پر اپنا دبدبہ بنا لیا۔ اسی کے ساتھ اپنا ۲۰۰؍ واں بین الاقوامی میچ کھیل رہے میسی نے اسے اپنے تین گولوں کے ساتھ یادگار بنا دیا۔ ان کے ورلڈ کپ گولوں کی تعداد ۱۶؍ تک پہنچ گئی اور انہوں نے جرمنی کے عظیم اسٹرائیکر میروسلاو کلوز کے سب سے زیادہ ورلڈ کپ گول کے ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔
یہ بھی پڑھئے:آر ایس ایس کی قانونی حیثیت پر بحث تیز ہوگئی
میسی کے بین الاقوامی کریئر کی یہ ۱۱؍ ویں ہیٹ ٹرک تھی، لیکن ورلڈ کپ میں ان کی یہ پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔ اب وہ ٹورنامنٹ میں ایک میچ میں تین گول کرنے والے سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دوسرے ہاف کے آخر میں میدان سے لوٹ رہے میسی کی ارجنٹائنا کے حامیوں نے زوردار تالیوں سے حوصلہ افزائی کی۔
یہ بھی پڑھئے:’’کاکروچ وہاںپیدا ہوتے ہیں جہاں گندگی ہوتی ہے‘‘
ارجنٹائنا نے پورے میچ میں گیند پر کنٹرول بنائے رکھا، جبکہ الجیریا میسی اور ان کی ٹیم کے حملے کے سامنے بے بس نظر آیا۔ اس جیت کے ساتھ ارجنٹائنا نے گروپ-جے میں تین اہم پوائنٹس حاصل کر لیے۔