• Thu, 20 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا عالمی رینکنگ: اسپین پہلے، برازیل پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا

Updated: November 20, 2025, 4:09 PM IST | Zurich

فیفا کی تازہ ترین مردوں کی عالمی فٹبال رینکنگ میں اسپین پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ برازیل دو درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی چیمپئن ارجنٹائنا اور فرانس بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں اور ازبکستان ۹؍ سال کے بعد دوبارہ ٹاپ ۵۰؍میں شامل ہو گیا ہے۔

Spain Football Team.Photo:INN
اسپین کی فٹبال ٹیم۔ تصویر:آئی این این

فیفا کی تازہ ترین مردوں کی عالمی فٹبال رینکنگ میں اسپین پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ برازیل دو درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی چیمپئن ارجنٹائنا اور فرانس بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں اور ازبکستان ۹؍ سال کے بعد دوبارہ ٹاپ ۵۰؍میں شامل ہو گیا ہے۔ ہندوستان ۱۴۲؍ ویں نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش ۱۸۰،نیپال ۱۸۲،سری لنکا ۱۹۴؍ اور پاکستان ۱۹۹؍ نمبر پر ہیں۔فلسطین ۹۶؍ نمبر پر ہے۔سعودی عرب۶۰ ،مصر ۳۴،ترکی ۲۵،ایران ۲۰،قطر ۵۱؍ نمبر پر موجود ہیں۔
تازہ رینکنگ میں برازیل نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی، جس کے نتیجے میں پرتگال چھٹے اور نیدرلینڈس ساتویں پوزیشن پر آگئے۔ اٹلی تین درجے گر کر بارہویں پوزیشن پر آ گیا، اس کی وجہ ناروے کے خلاف گھریلو میچ میں ۱۔۴؍گول کی شکست ہے، جس کے بعد ناروے بھی  ۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔  اٹلی کی پوزیشن میں کمی کے بعد کروشیا ایک درجے ترقی کرتے ہوئے ٹاپ۱۰؍ میں واپس آیا۔ 
ٹاپ چار ٹیمیں وہی ہیں جو اکتوبر میں سرفہرست تھیں: اسپین، ارجنٹائن، فرانس اور انگلینڈ۔ میزبانوں میں شامل امریکہ نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے ۱۴؍ویں پوزیشن حاصل کی اور میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شمالی امریکہ کی یہ دونوں ٹیمیں کونکاکیف کے سب سے اوپر کے رینکڈ ممالک ہیں۔ٹاپ ۵۰؍ میں دیگر ٹیموں میں نائیجیریا (۳۸؍واں، تین درجے اوپر)، تیونس(۴۰؍واں، تین درجے اوپر) اور ازبکستان (۵۰؍واں، ۵؍ درجے اوپر) نمایاں ہیں۔ 
ازبکستان ۹؍ سال کے بعد ٹاپ ۶۰؍ میں واپس آئی ہے، آخری بار یہ کارنامہ اکتوبر  ۲۰۱۶ء میں انجام دیا گیا تھا۔ دیگر تین ٹیمیں جو ۵؍ درجے ترقی کر چکی ہیں وہ ہیں: فلپائن (۱۳۶؍واں)، ترکمانستان (۱۳۷؍واں) اور مالٹا (۱۶۱؍واں) جبکہ کوسوو (۸۰؍واں، چار درجے اوپر) بھی اس سال کی سب سے بڑی ترقی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہے۔مجموعی طور پر اس رینکنگ میں۱۴۹؍ میچز کھیلے گئے، جن میں زیادہ تر ٹیموں نے دو دو میچز میں حصہ لیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:آئی اے ای اے کا ایران سے تمام جوہری تنصیبات تک رسائی فراہم کرنے کا مطالبہ

سب سے زیادہ پوائنٹس کی ترقی آئرلینڈ نے کی (۸۶ء۳۴؍ پوائنٹس)اور سب سے زیادہ درجوں کی ترقی مالٹا، فلپائن، ترکمانستان اور ازبکستان نے کی (ہر ایک پانچ درجے اوپر)۔ سب سے بڑی کمی ڈنمارک میں پوائنٹس (۲۷ء۲۴) اور ایلزویڈوراور لکسمبرگ میں درجوں میں (۶؍ درجے نیچے) ہوئی۔ اس رینکنگ میں کوئی نئی ٹیم شامل نہیں ہوئی اور کوئی ٹیم رینکنگ سے خارج نہیں ہوئی، جبکہ ایریٹریا غیر فعال ٹیم ہونے کے باعث اس میں شامل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK