• Fri, 25 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یمنا ایکسپریس وے پر چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی، ۹؍ مسافروں کی موت

Updated: September 25, 2026, 1:12 PM IST | Agency | New Delhi

دہلی-این سی آر سے متصل گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر گزشتہ شب ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم۹؍افرادکی موت ہوگئی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

دہلی-این سی آر سے متصل گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر گزشتہ شب ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم۹؍افرادکی موت ہوگئی۔ نوئیڈا سے تقریباً۳۵؍ مسافروں کو لے کر آگرہ کی طرف جا رہی ایک پرائیویٹ ڈبل ڈیکر سلیپر اے سی بس میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی ۔ حادثہ یمنا ایکسپریس وے پر گریٹر نوئیڈا سے آگرہ کی طرف جاتے وقت دیانت پور گاؤں کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پرائیویٹ ڈبل ڈیکر بس جب دیانت پور گاؤں کے قریب پہنچی تو اچانک اس میں سے دھواں اور اونچی لپٹیں اٹھنے لگیں۔

یہ بھی پڑھئے: ترنمول کانگریس کے نام ونشان کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو وقت مقرر کرنے کی ہدایت

آگ لگنے کا پتہ چلتے ہی ڈرائیور نے سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو ایکسپریس وے کے کنارے کھڑا کر دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس آگ کے گولے میں تبدیل ہو گئی۔ جب تک اندر موجود مسافر کچھ سمجھ پاتے، پوری بس میں کالا دھواں بھر گیا اور چیخ و پکار مچ گئی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی یمنا ایکسپریس وے کے پرائیویٹ حفاظتی اہلکار، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور بچاؤ دستے نے سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا اور جھلسے ہوئے مسافروں کو فوراً قریبی اسپتال پہنچایا۔ ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK