• Thu, 05 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

قومی سلیکشن کمیٹی کو واشنگٹن سندر کی فٹنیس پر سی او ای کی رپورٹ کا انتظار

Updated: February 05, 2026, 7:31 PM IST | Mumbai

قومی سلیکشن کمیٹی واشنگٹن سندر کی فٹنیس کے حوالے سے انتظار کرنے کے لیے تیار دکھائی دے رہی ہے۔ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے آغاز میں محض دو دن باقی ہیں، لیکن اجیت اگرکر کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے اب تک ان کے متبادل کی تلاش کے حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔

Washington Sundar.Photo:INN
واشنگٹن سندر۔ تصویر:آئی این این

قومی سلیکشن کمیٹی واشنگٹن سندر کی فٹنیس کے حوالے سے انتظار کرنے کے لیے تیار دکھائی دے رہی ہے۔ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے آغاز میں محض دو دن باقی ہیں، لیکن اجیت اگرکر کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے اب تک ان کے متبادل کی تلاش کے حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ انتخاب کنندگان بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس  (سی او ای) سے مزید معلومات ملنے کے منتظر ہیں، لیکن جمعرات (۵؍فروری) تک کی صورتحال کے مطابق سندر اب بھی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز کے ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں۔ ۲۶؍ سالہ آل راؤنڈر، جو گزشتہ ماہ سائیڈ اسٹرین  (پٹھوں کے کھنچاؤ) کا شکار ہوئے تھے، بدھ کی شب جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق سندر کو مکمل فٹنیس حاصل کرنے کے لیے ابھی کچھ مزید وقت درکار ہے۔
ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز کب تک انتظار کریں گے، یہ ابھی واضح نہیں ہے، لیکن فی الحال وہ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے اس آل راؤنڈر کو تبدیل کرنے کی جلدی میں نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ حتمی فیصلہ سی او ای  کے ٹرینرز اور فزیو کی رپورٹ پر منحصر ہوگا، اور ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ابھی تک سندر کی اس بڑے ٹورنامنٹ کے لیے دستیابی کی امید نہیں چھوڑی ہے۔ سندر گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور تب سے وہ سی او ای  میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:کیا پرینکا چوپڑہ ’’ڈان ۳‘‘ اور ’’کرش ۴‘‘ کی تیاری کررہی ہیں؟

دوسری جانب، بی سی سی آئی اور سلیکٹرز کو ہرشیت رانا کی کسی سنگین انجری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دہلی اور کے کے آر کے تیزگیندباز بدھ کی رات وارم اپ میچ میں صرف ایک اوور پھینکنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے، جس سے ان کی فٹنیس کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کو رانا کے بارے میں کوئی منفی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے واحد اوور میں۱۶؍ رنز دیے تھے جبکہ بلے بازی میں وہ ایک گیند کا سامنا کر کے صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھئے:وینزویلا نے چین کو یقین دلایا: آئل کی قیمتیں امریکہ کے تابع نہیں ہوں گی

آسٹریلیا اور نیدرلینڈس  کا مقابلہ ٹاس کے بعد بارش کے باعث منسوخ
 ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور نیدرلینڈس کے درمیان جمعرات کو کھیلا جانے والا وارم اپ میچ بارش کے باعث ٹاس کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ جمعرات کو  کولمبو کے  آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ٹاس کے فوراً بعد شروع ہونے والی بارش کے سبب میچ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا اور اسے باضابطہ طور پر منسوخ قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK