Inquilab Logo

جرمنی فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۲ء کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

Updated: October 13, 2021, 11:30 AM IST | Agency | Skopje

جرمنی نے پیر کی دیر رات یہاں گروپ مرحلے کے میچ میں شمالی مقدونیہ کوصفر۔۴؍ سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۲ء کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

German team posing before a match. .Picture:INN
جرمنی کی ٹیم میچ سے قبل تصویر کھنچواتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

جرمنی نے پیر کی دیر رات یہاں گروپ مرحلے کے میچ میں شمالی مقدونیہ کوصفر۔۴؍ سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۲ء کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ جرمنی نے جہاں گزشتہ مارچ میں شمالی مقدونیہ سے اپنی شکست کا بدلہ لے لیا، رومانیہ نے آرمینیا کو صفر۔ایک سے شکست دیا  جو جرمنی کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ضروری تھا۔ رومانیہ اور آرمینیا کے مابین ڈرا ہونے سے بھی جرمنی کو کوالیفائی کرنے میں بھی مدد ملی تھی۔ جرمن اٹیکر اور فارورڈ تھامس مولر نے جارحانہ انداز اپنایا اور پورے میچ میں ٹیم کے لیے گول کے مواقع پیدا کیے اور انہوں نے ۲؍ گول بھی  کیے۔ بہت سارے مواقع ضائع کرنے کے بعد  فارورڈ ٹیمو ورنر کو بالآخر کامیابی ملی۔ انہوں نے۷۰؍ ویں اور۷۳؍ ویں منٹ میں ۲؍ گول کیے تھے۔ اس کے بعد حملہ آور مڈفیلڈر جمال موسیالا نے میچ کے اختتام سے صرف۷؍ منٹ پہلے۸۳؍ ویں منٹ میں اپنا پہلا بین الاقوامی گول کر کے ٹیم کو صفر۔۴؍ کی برتری دلائی اور ٹیم نے بعد میں اس اسکور کے ساتھ میچ جیت لیا۔ مڈ فیلڈر کائی ہیورٹز نے میچ کا پہلا گول   ۵۰؍ویں منٹ میں کیا واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ  جرمنی ورلڈ کپ کے آخری مرحلے میں مسلسل۱۸؍ ویں اور مجموعی طور پر۲۰؍ ویں نمبر پر آئے گا۔ جرمنی نے روس میں۲۰۱۸ء ورلڈ کپ کے آخری مراحل میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن امید  ہے کہ وہ بائرن میونخ کے سابق کوچ ہانسی فلک اور ڈائی مانشافٹ کی کوچنگ میں اچھی کارکردگی  کا مظاہرہ  کرنے  کی امید ہے۔۲۰۱۸ء کے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے سبب جرمنی کے معروف کوچ جواخم لوو کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK