Inquilab Logo

مڈل آرڈر میں گِل اور سوریہ کمار مضبوط دعویدار

Updated: February 02, 2023, 11:37 AM IST | Mumbai

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے ایّر کے باہر ہونے کے بعد گِل اور سوریہ کو موقع ملنے کا قوی امکان۔ ۹؍فروری کو آسٹریلیا سےپہلا مقابلہ

Star batsman Shubman Gill
اسٹار بلے بازشبھمن گل

شریس ایّر کے گھٹنے کی انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ۴؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم انتظامیہ مڈل آرڈر میں سوریہ کمار یادو پر شبھمن گل کو کھیلنے پر غور کر رہی ہے۔ ایّرکمر کی سوجن  سے صحت یاب ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے باہر ہونے  سے ہندوستانی مڈل آرڈر میں خلا پیدا ہو جائے گا۔ اس جگہ کے دعویدار سوریہ کمار اور گل ہیں۔ سوریہ کماریادو نے اپنے کریئر میں صرف مڈل آرڈر میں بلے بازی کی ہے جبکہ شبھمن گل  نے زیادہ تر ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کے لئے اننگز کا آغاز کیا ہے۔
 ایّر جو اپنے مختصر ٹیسٹ کریئر میں اب تک مسلسل کھیلتے رہے ہیں، گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف۰۔۲؍  سے سیریز جیتنے کے دوران بھی متاثر کن ثابت ہوئے تھے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کےذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا’’جب نیوزی لینڈ کی ٹیم۲۰۲۱ء کے آخر میں ہندوستان آئی تھی، تو مڈل آرڈر میں گل کے نام پر غور کیا گیا تھا کیونکہ لوکیش راہل  ،مینک اگروال کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد راہل زخمی ہو گئے اور گل نے اننگز کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ دوبارہ زخمی ہو گئے۔ ریڈ بال کرکٹ میں مڈل آرڈر کے لئے ان کے نام پر غور کیا گیا۔‘‘
 ٹیم میں اوپننگ جوڑی کے طور پر کپتان روہت شرما اور نائب کپتان راہل پہلی پسند ہیں۔ اس کے بعد تیسرے نمبر پر چتیشور پجارا اور چوتھے نمبر پر وراٹ کوہلی کو اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ۵؍ویں پوزیشن بہت اہم ہو جاتی ہے کیونکہ یہ توقع کی جاتی ہے کہ آرڈر پر آنے والے بلے باز کو دوسری نئی گیند کا سامنا کرنا پڑے گا۔گل کے معاملے میں ٹیسٹ کرکٹ میں باقاعدگی سے کھیلنے اور مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر اپنے ریڈ بال کریئر کا آغاز کرنے کے بعدوہ پہلی پسند ہو ںگے۔ 
 سابق قومی سلیکٹر نے کہا’’جب انڈیا اے کی ذمہ داری راہل دراوڑ کے ہاتھ میں تھی، گل نے ویسٹ انڈیز کے اے ` دورے پر مڈل آرڈر میں بلے بازی کی تھی  جہاں انہوں نے ڈبل سنچری بھی بنائی۔ درحقیقت ابتدائی طور پر وہ مڈل آرڈر بلے باز تھے جنہیں اوپنر میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔اگر ناتھن لاین  اپنی آف اسپن گیندوں کو زیادہ ٹرن کروا سکتے ہیں تو سوریہ کمار اپنے فٹ ورک سے ان کا فارم خراب کر سکتے ہیں لیکن پیٹ کمنس اور جوش ہیزل ووڈ کے خلاف، گل  ایک بہتر بہتر متبادل ہیں۔ خیال رہے کہ ایّر ، جو نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورس کی ہوم سیریز سے باہر ہو گئے تھے، انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK