Inquilab Logo

گول مشین کرسٹیانو رونالڈو کا عالمی ریکارڈ

Updated: November 26, 2022, 1:07 PM IST | Agency | Doha

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء: پرتگالی اسٹرائیکر رونالڈو ۵؍منفرد عالمی کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے

Cristiano Ronaldo.Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر :آئی این این

  پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں ایک اہم عالمی ریکارڈ بنالیا۔جمعرات کی رات گھانا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو پنالٹی پر گول کر کے۵؍  ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔فیفا ورلڈ کپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کرسٹیانو رونالڈو کے عالمی ریکارڈ سے متعلق پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل اسٹار فٹبالر ورلڈ کپ۲۰۰۶ء، ۲۰۱۰ء، ۲۰۱۴ء اور۲۰۱۸ء میں بھی گول اسکور کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کو گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو۲؍  کے مقابلے میں۳؍ گول سے شکست دے کر جیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنا سفر شروع کیا تھا۔
رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے گھانا کو۲۔۳؍ سے ہرادیا
  فیفا ورلڈکپ۲۰۲۲ء میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے جمعرات کی رات گھانا کو ۲۔۳؍گول سے شکست دے دی۔ انتہائی سخت مقابلے والے میچ میں رونالڈونے میچ کا پہلا گول پنالٹی پر کیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں تاہم دوسرے ہاف میں ۵؍گول دیکھنے کو ملے۔ ان میں سے ۳؍ پرتگال اور۲؍گھانا نے کئے۔پرتگال کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو، جواؤ فلیکس اور رافیل لیاؤ نے گول کئے۔ ساتھ ہی گھانا کی جانب سے آندرے آیو اور عثمان بخاری نے گول کئے۔ دوسرے ہاف کے۶۳؍ویں منٹ میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو گیند لے کر گھانا کے گول پوسٹ کی طرف بھاگے۔ اس کے بعد گھانا کے دفاعی کھلاڑی آندرے آیو نے رونالڈو کو دھکا دیا۔ آیو کے دھکے کی وجہ سے رونالڈو پنالٹی باکس کے اندر گر گئے۔ گھانا نے سزا کو چیلنج کیا۔ لیکن، ریفری نے پرتگال کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پنالٹی دی۔رونالڈو نے۶۵؍ویں منٹ میں گول کیپر کے اوپر سے دائیں طرف گول کیا۔ اس طرح پرتگال کا میچ کا پہلاگول ہوا۔ اس کے ساتھ ہی رونالڈو نے مسلسل۵؍ ورلڈ کپ میں گول کرنے کا ریکارڈاپنے نام کر لیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK