Inquilab Logo

گریگ بارکلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین منتخب

Updated: November 26, 2020, 10:13 AM IST | Agency | Dubai

پیشے سے وکیل اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں۲۰۱۲ء سےڈائریکٹر رہے گریگ بارکلے کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

Greg Barclay.Picture :INN
گریگ بارکلے ۔ تصویر:آئی این این

 پیشے سے وکیل اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں۲۰۱۲ء سےڈائریکٹر رہے گریگ بارکلے کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ گریگ آئی سی سی کے دوسرے آزاد چیئرمین کے طور پر ہندوستان کے ششانک منوہر کی جگہ لیں گے۔ 
 بارکلے آئی سی سی بورڈ میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے نمائندے ہیں لیکن اب وہ اپنے اس  کردار سے دستبردار ہوجائیں گے اور عثمان خواجہ کی جگہ لیں گے۔ خواجہ کو جولائی میں منوہر کی  ۲؍ سالہ مدت کار ختم ہونے کے بعدعبوری چیئرمین بنا دیا گیا تھا۔
 بارکلے۲۰۱۵ءمیں آئی سی سی مرد کرکٹ عالمی کپ میں ڈائریکٹر تھے۔ وہ سابق بورڈ  رکن اور ناردن ڈسٹرکٹس کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ وہ تجربہ کار کمپنی ڈائریکٹر بھی ہیں جنہوں نے کرکٹ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مختلف کمپنیوں کے بورڈ میں عہدہ سنبھالا ہے۔  آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد  بارکلے نے کہا’’  آئی سی سی کا چیئرمین منتخب ہونا  میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں آئی سی سی کے ساتھی ڈائریکٹرس کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ عالمی وبا کے وقت  ہم مل کر اور بحران کے اس دور میں مضبوطی کے ساتھ کام کریں  گے۔‘‘ بارکلے نے کہا’’میں تمام ممبروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہم کھیل کو مضبوط کر سکیں اور اس کھیل کو دنیا میں وسعت دے سکیں۔‘‘میں آئی سی سی کے۱۰۴؍ ممبروں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں تاکہ اس کھیل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔انہوں نے خاص طور پر بحران کے وقت قیادت سنبھالنے پر عبوری چیئرمین خواجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی خواجہ کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK