Inquilab Logo Happiest Places to Work

گجرات نے دہلی کو۶؍ وکٹ سےمات دی

Updated: April 06, 2023, 2:16 PM IST | New Delhi

گجرات ٹائٹنس نے محمدسمیع اور راشد خان کی خطرناک گیندبازی کے بعد سائی سدرشن (ناٹ آؤٹ۶۲؍رن) کی نصف سنچری اور ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ۳۱؍رن) کی عمدہ اننگز کی بدولت انڈین پریمیر لیگ میں دہلی کیپٹلس پر ۶؍ وکٹ سے آسانی کامیابی حاصل کرلی۔

Gujarat Titans batsman Sai Sudarshan
گجرات ٹائٹنس کےبلے باز سائی سدرشن

 گجرات ٹائٹنس نے محمد سمیع اور راشد خان کی خطرناک گیندبازی کے بعد سائی سدرشن (ناٹ آؤٹ۶۲؍رن) کی نصف سنچری اور  ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ۳۱؍رن) کی  عمدہ اننگز کی بدولت  انڈین پریمیر لیگ میں دہلی کیپٹلس پر ۶؍ وکٹ سے آسانی کامیابی حاصل کرلی۔  دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات کے سامنے۱۶۳؍ رن کا ہدف رکھا جسے گجرات نے۱۱؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔دہلی کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے۳۲؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں کی مدد سے۳۷؍ رن  بنائے جبکہ اکشر نے۲۲؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۳۶؍ رن بنائے۔ سمیع اور راشد نے ۳۔۳؍ وکٹ لے کر دہلی کی بلے بازی کو چمکنے نہیں دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات نے ۵۴؍رن پر ۳؍ وکٹ گنوا دئیے تھے جس کے بعد سدرشن نے ٹیم کو مضبوطی دی۔ سدرشن نے اپنی محتاط  اننگز میں ۴؍چوکوں اور ۲؍ چھکوں سمیت۴۸؍ گیندوں میں۶۲؍ رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK