اپنے کریئر کی پہلی فلم ’’نادانیاں‘‘ کے بعد تنقید کا شکار ہونےوالے ابراہیم علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پرینکا چوپڑہ نے انہیں میسج بھیجا تھا کہ ’’یہاں رہنے کیلئے تمہیں اپنی جلدموٹی کرنی ہوگی۔‘‘
EPAPER
Updated: May 13, 2025, 7:03 PM IST | Mumbai
اپنے کریئر کی پہلی فلم ’’نادانیاں‘‘ کے بعد تنقید کا شکار ہونےوالے ابراہیم علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پرینکا چوپڑہ نے انہیں میسج بھیجا تھا کہ ’’یہاں رہنے کیلئے تمہیں اپنی جلدموٹی کرنی ہوگی۔‘‘
مشہور اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نےامسال اپنی فلم ’’نادانیاں‘‘کے ذریعے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔فلم میں ابراہیم علی خان کو اپنی اداکاری کی وجہ سے ٹرولنگ کا شکار ہونا پڑا تھااور فلم کو بھی فلم ناقدین اور مداحوں کی جانب سےمنفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب ایک انٹرویو میں ابراہیم علی خان سے سوال کیا گیا تھا کہ ان کے کریئر کی پہلی فلم پرفلم ناقدین اور مداحوں کی جانب سے تنقید کے بعد انہیں سب سے اچھا مشورہ کس نے دیا تھا؟‘‘ ابراہیم علی خان نے جی کیو انڈیا کو بتایا کہ انہیں سب سے بہترین مشورہ دو افراد نے دیا تھا، پرینکاچوپڑہ جونس اور سیف علی خان۔‘‘ ابراہیم علی خان نے کہا کہ ’’میرے والد (سیف علی خان) نے کہا تھا کہ یہ ۲۰۰۰ء کا سال نہیں ہے جہاں ایک اداکارصرف فلم کے اطراف چلتا رہتا ہے اور وہ فلم بلاک بسٹر بن جائے گی۔آج کے زمانے کے مطابق تمہیں اچھے طریقے سے تیار رہنا ہوگا اور ’’جلد سیکھنے والا‘‘ بننا ہوگا۔ سب سے اہم بات انہوں نےیہ کہی تھی کہ اسکرپٹ اور فلمساز دو اہم چیزیں ہوتی ہے جن سے آپ سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔‘‘
پرینکا چوپڑہ جونس۔ تصویر: آئی این این
بعد ازیں انہوں نے پرینکا چوپڑہ جونس کے پیغام کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے مجھے ایک اچھا پیغام بھیجا تھا۔ انہوں (پرینکا چوپڑہ جونس) نے کہا تھا کہ انہوں نے فلم دیکھی ہے اور سوچا ہے کہ میرا مستقبل روشن ہوگا۔ انہوںنے کہا تھا کہ مجھے اپنی اڑان اونچی رکھنی ہوگی اور مزید سیکھتے رہنا ہوگا۔ یہاں رہنے کیلئے مجھے اپنی جلد موٹی کرنی ہوگی۔ کسی ایسے شخص سے اپنی تعریف سننے کے بعد میری حوصلہ افزائی ہوئی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ چلی میں ہوگی
دوسرے انٹرویو میں ابراہیم علی خان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا انہیں محسوس ہوتا ہے کہ کاش انہوں نے ’’نادانیاں‘‘ میں بہتر اداکاری کی ہوتی۔ اس کے جواب میں ابراہیم علی خان نے کہا کہ ’’ میری عمر ۲۴؍سال ہے اور میں نےاب تک تین فلمیں کی ہیں۔ جب میں اپنے پرفارمنس کو دیکھتا ہوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کہاں میں نےبہتر اداکاری کی اورکہاں مجھے زیادہ محنت کی ضرورت تھی۔ بہت سے لوگوں نے مجھ سے یہ کہا ہے کہ فکر مت کرو۔ یہ صرف تمہاری پہلی فلم تھی۔ یہ میرے لئے اچھا نہیں ہے۔ میں چاہتا تھا کہ میری پہلی فلم بہترین ہو۔ لیکن میں نے سیکھا اور مجھے سیکھنا ہے۔‘‘ ’’نادانیاں‘‘ ایک فلاپ فلم ثابت ہوئی ہے لیکن ابراہیم علی خان اپنی اگلی فلم’’سرزمین‘‘ کیلئے کمر بستہ ہیں جس میں وہ کاجول اور پرتھوی راج سوکمارن کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔