نیٹ فلکس نے آج سیف علی خان اور جے دیپ اہلاوت کی اداکاری سے مزین فلم ’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بگینس‘‘کا ٹریلر جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: April 14, 2025, 9:22 PM IST | Mumbai
نیٹ فلکس نے آج سیف علی خان اور جے دیپ اہلاوت کی اداکاری سے مزین فلم ’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بگینس‘‘کا ٹریلر جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
سیف علی خان اور جے دیپ اہلاوت کی اداکاری سے مزین فلم ’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بگینس‘‘ جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ آج فلمسازوں نے فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں جے دیپ اہلاوت اور سیف علی خان کی پارٹنر شپ اور بعد میں کنال کپور کے ساتھ چوہے بلی کے کھیل کو دکھایا گیا ہے۔
Danger. Deception. Desire. And a diamond that`s worth everything 💎🔥
— Netflix India (@NetflixIndia) April 14, 2025
Watch Jewel Thief, out 25 April, only on Netflix.#JewelThiefOnNetflix #SaifAliKhan pic.twitter.com/sg58YnJ8oz
’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بگینس‘‘ کے ٹریلر میں کیا ہے؟
’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بگینس‘‘ کا ٹریلر فلم کےایکشن سیکوئنس، ڈراما، حیر ت انگیز مقامات، پرکشش نغموں اور دیگر عمدہ چیزوں سے بھرپور ہے۔ ۲؍منٹ اور ۱۳ ؍ سیکنڈ پر مبنی اس ٹریلر کی شروعات اس طریقے سے ہوتی ہے کہ جے دیپ اہلاوت افریقہ کے بیش بہا قیمتی ہیرے ریڈ سن کے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔ جیسے وہ ہیرا ممبئی پہنچتا ہے وہ سیف علی خان کو اس ہیرے کو چوری کرنے کیلئے بلاتے ہیں۔ فلم میں نکیتا دتہ نے جے دیپ اہلوات کی اہلیہ کا کردار ادا کیا ہے۔ سیف علی خان نکیتا دتہ سے سوال کرتے ہیں کہ انہوں نے جے دیپ اہلاوت سے شادی کیوں کی؟ کنال کپور نے فلم میں پولیس آفیسر کا کردارنبھایا ہے جو ہر قیمت پر سیف علی خان کو پکڑنا چاہتے ہیں۔
فلمسازوں نے فلم کے ٹریلر کے کیپشن میں لکھا ہے ’’ایک پرفیکٹ جرم۔ ایک ایسا چور جسے ڈھونڈنا ناممکن ہے۔ سیف علی خان، جے دیپ اہلاوت، کنال کپور اور نکیتا دتہ کی اداکاری سے مزین فلم۔‘‘ شائقین نے فلم کے ٹریلر کو پسند کیا اور اپنے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھئے: سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن کو فالوورز بڑھانے کی نایاب تراکیب بتائیں
کچھ ’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بگینس‘‘ کے متعلق
’’جیول تھیف: دی ہیسٹ بگینس‘‘ کو سدھارتھ آنند نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کوکی گلاٹھی اور روبی اگروال نے کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔