محمد نبی (چار وکٹ) اور شائی ہوپ کی ناٹ آؤٹ ۵۶؍ رن کی نصف سنچری اننگز کی بدولت گیانا ایجمین واریئرز نے سی پی ایل ۲۰۲۶ء میں جیت کے ساتھ شروعات کی۔ انہوں نے ۳۵؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے جمیکا کنگز مین کو چھ وکٹ سے ہرا دیا۔
EPAPER
Updated: August 14, 2026, 5:59 PM IST | Port Of Spain
محمد نبی (چار وکٹ) اور شائی ہوپ کی ناٹ آؤٹ ۵۶؍ رن کی نصف سنچری اننگز کی بدولت گیانا ایجمین واریئرز نے سی پی ایل ۲۰۲۶ء میں جیت کے ساتھ شروعات کی۔ انہوں نے ۳۵؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے جمیکا کنگز مین کو چھ وکٹ سے ہرا دیا۔
محمد نبی (چار وکٹ) اور شائی ہوپ کی ناٹ آؤٹ ۵۶؍ رن کی نصف سنچری اننگز کی بدولت گیانا ایجمین واریئرز نے سی پی ایل ۲۰۲۶ء میں جیت کے ساتھ شروعات کی۔ انہوں نے ۳۵؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے جمیکا کنگز مین کو چھ وکٹ سے ہرا دیا۔ مسلسل ہار کے بعد اس میچ میں اتری کنگز مین ٹیم کو ایک اور کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا؛ وہ ایجمین واریئرز کے اسپن اٹیک کے شاندار کھیل کا کوئی جواب نہیں ڈھونڈ پائے۔
یہ بھی پڑھئے:’’دی ٹریٹرز ۲‘‘ سے باہر ہونے کے بعد منور فاروقی نے شرکا کو کہا ’’غیر محفوظ‘‘
سبینا پارک میں جمعرات کو کھیلے گئے مقابلے میں کھاری پیئر نے پہلے بالنگ کرنے کے گیانا کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے شایان جہانگیر کا شروعاتی وکٹ لیا اور پھر شمر جوزف نے پاور پلے کے آخر میں کیسی کارٹی کو آؤٹ کیا۔ کنگز مین نے اس دور میں صرف ۲۶؍ رن بنائے، جس کے بعد ریزی ہینڈرکس نے اننگز میں کچھ تیزی لانے کی کوشش کی۔ ہینڈرکس اور روومین پاول کے درمیان ۳۵؍ رن کی شراکت داری ہوئی، لیکن کپتان عمران طاہر نے حسن خان (جو نبی کا پہلا شکار بنے) کے آؤٹ ہونے کے بعد ان دونوں کو بھی آؤٹ کر دیا۔
اس کے بعد نبی نے کنگز مین کے نچلے اور درمیانی آرڈر کو تباہ کر دیا؛ آندرے رسل کا وکٹ گرنا کنگز مین کے لیے آخری کیل ثابت ہوا، کیونکہ انہوں نے بہت ہی عام طریقے سے کیچ پکڑا دیا۔ نبی نے ۲۲/۴ کے اعداد و شمار کے ساتھ بالنگ ختم کی، جبکہ گلین فلپس نے بھی ایک وکٹ لیا؛ اسپنرس نے گرے ہوئے دس میں سے آٹھ وکٹ لیے۔ کنگز مین کی ٹیم دو گیندیں باقی رہتے ہی ۱۱۷؍ رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔
A top class innings! 🙌
— CPL T20 (@CPL) August 14, 2026
Shai Hope with his first fifty of CPL26! 🇯🇲 x 🇬🇾 #CPL26 #JKvGAW #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #RepublicBank pic.twitter.com/rdPOPMLp33
جواب میں، ڈیبیو کر رہے ماویندر ڈنڈیال گولڈن ڈک (پہلی ہی گیند پر آؤٹ) کا شکار بنے، لیکن فلپس اور ہوپ کے درمیان ۴۲؍ رن کی تیز شراکت داری نے ایجمین واریئرز کو جیت کی راہ پر ڈال دیا۔ رسل نے بالنگ میں اثر دکھایا اور پاور پلے کے آخری اوور میں دو وکٹ لیے - انہوں نے تیز ۲۸؍ رن بنانے والے فلپس اور شمرون ہتمائر کو آؤٹ کیا۔ لیکن ہوپ نے کنگز مین کی واپسی کی کسی بھی بچی ہوئی امید کو ختم کر دیا؛ انہوں نے مسلسل اسٹرائیک روٹیٹ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالے رکھا اور بڑے شاٹس کے لیے صحیح موقعوں کا انتظار کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ایگا سواتیک نے الینا رباکینا کو ہرا کر اس سیزن کا اپنا پہلا خطاب جیتا
انہوں نے نبی کے ساتھ ۵۱؍ رن کی شراکت داری کی۔ نبی نے ۱۹؍ رن بنائے، جس میں دو چوکے شامل تھے اور پھر وٹیل لاج کا شکار بنے۔ تاہم، میزبان ٹیم کے لیے یہ صرف ایک تسلی تھی، کیونکہ ہوپ نے اپنی ففٹی پوری کی اور پھر حسن کی گیند پر زوردار چھکا جڑ کر شاندار انداز میں جیت پکی کر دی۔ مختصر اسکور اس طرح ہے: جمائیکا کنگز مین۴ء۱۹؍ اوور میں ۱۱۷؍ رن پر آل آؤٹ (ریزی ہینڈرکس ۴۰ ؛ محمد نبی۲۲-۴، شمر جوزف ۲۲-۲، عمران طاہر ۲۶-۲ ۔ گیانا ایمیزون واریئرز۱ء۱۴؍ اوور میں ۱۱۸/۴(شائی ہوپ ناقابل شکست ۵۶، گلین فلپس ۲۸؛ آندرے رسل ۱۲-۲ ۔