Inquilab Logo

ہاکی انڈیا نے ۳۳؍ کھلاڑیوں کے کور گروپ کا اعلان کردیا

Updated: January 26, 2022, 11:20 AM IST | Agency | New Delhi

نوجوان مندیپ مور، پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ جوگراج سنگھ، اسٹرائیکر ابھیشیک اور سکھجیت سنگھ، سنجے اور مورانگتھم کی شمولیت

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ہاکی انڈیا نے منگل کو سینئر  مین کور ممکنہ گروپ کا اعلان کیا جو آئندہ مہینے سے شروع ہونے والی ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے ساتھ اس سال اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ ۳؍ ہفتوں  کے کیمپ کے بعد ۶۰؍ کھلاڑیوں میں سے۳۳؍کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو ہاکی انڈیا کے مختلف سالانہ ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہندوستانی کھیل اتھاریٹی (سائی) نے بنگلور  میں طلب کیا تھا۔   ان کھلاڑیوں میں  نوجوان مندیپ مور، پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ جوگراج سنگھ، اسٹرائیکر ابھیشیک اور سکھجیت سنگھ، سنجے اور مورانگتھم ربی چندر سنگھ، جو دسمبر میں بھونیشور میں مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ کا حصہ تھے، کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ سمرن جیت سنگھ اور گرویندر سنگھ ٹھیک ہونے تک  بنگلور میں ہوں گے۔نئے کور گروپ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ گراہم ریڈ نے کہا’’ہم نے گزشتہ ۳؍ ہفتوں کے دوران پورے ملک سے کھلاڑیوں کو دیکھا ہے اور ان میں سے ۳۳؍ کو منتخب کیا ہے، جس سے ہمیں کچھ نئے چہرے لانے کا موقع ملا۔ یہ ہمارے لئے ایک اہم سال ہے اور اس نئی ٹیم سے ہمیں ان چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
 سینئر کھلاڑیوں کے گروپ میں کرشنا بہادر پاٹھک، سریجیش، پرتورویندرن، سورج کرکیرا کو گول کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ جرمن پریت سنگھ، سریندر کمار، ہرمن پریت سنگھ، نیلم سنجیو جیس، دیپسن ٹرکی، ورون کمار، امیت روہیداس، مندیپ مور، سنجے، جوگراج سنگھ کو ڈیفینڈرس کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔مڈفیلڈر کیلئے منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، سُمت، نیل کانت شرما، شمشیر سنگھ، راجکمار پال، جسکرن سنگھ، وویک ساگر پرساد، موئرنگتھم ربی چندر سنگھ، آشیش کمار ٹوپنو اور فارورڈ کیلئے دلپریت سنگھ، گرجنت سنگھ، مندیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، آکاش دیپ سنگھ، گرصاحب جیت سنگھ، شیلانند لاکڑا، ابھیشیک، سکھجیت سنگھ، محمد راحیل کو جگہ دی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK