ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پول ڈی کے اہم مقابلے میں انگلینڈ نے ہندوستان کو۲۔۴؍گول سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے پہلے ہاف میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ۱۔۲؍گول کی برتری حاصل کرلی تھی، لیکن دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے تین گول داغ کر میچ کا رخ بدل دیا۔
EPAPER
Updated: August 17, 2026, 9:57 PM IST | New Delhi
ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پول ڈی کے اہم مقابلے میں انگلینڈ نے ہندوستان کو۲۔۴؍گول سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے پہلے ہاف میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ۱۔۲؍گول کی برتری حاصل کرلی تھی، لیکن دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے تین گول داغ کر میچ کا رخ بدل دیا۔
ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پول ڈی کے اہم مقابلے میں انگلینڈ نے ہندوستان کو۲۔۴؍گول سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے پہلے ہاف میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ۱۔۲؍گول کی برتری حاصل کرلی تھی، لیکن دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے تین گول داغ کر میچ کا رخ بدل دیا۔ میچ کا آغاز انگلینڈ کے حق میں ہوا۔ نک بینڈورک (Nicholas Bandurak) نے ۱۳؍ویں منٹ میں انگلینڈ کو ۰۔۱؍گول کی برتری دلائی۔ ہندوستان نے صرف چند منٹوں میں شاندار انداز میں جواب دیا۔ کپتان ہرمَن پریت سنگھ نے ۱۶؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے اسکور ۱۔۱؍ کر دیا۔ اس کے بعد دِلپریت سنگھ نے ۲۴؍ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے ہندوستان کو۱۔۲؍گول کی برتری دلادی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک ہندوستان اسی اسکور کے ساتھ آگے تھا۔
England takes the win! 🔥 pic.twitter.com/0Rr7jdoLcu
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) August 17, 2026
یہ بھی پڑھئے:بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ: ٹریسا-گایتری کی ہسپانوی جوڑی کے خلاف آسان فتح
دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔۳۸؍ویں منٹ میں اسٹورٹ رشمیئر (Stuart Rushmere) نے گول کرکے اسکور ۲۔۲؍ کردیا۔ اس کے صرف چار منٹ بعد ہنری کرافٹ (Henry Croft) نے ۴۲؍ویں منٹ میں انگلینڈ کے لیے تیسرا گول کیا، جس سے انگلینڈ ۲۔۳؍گول سے آگے ہوگیا۔ہندوستان نے برابری کی بھرپور کوشش کی، لیکن انگلینڈ کی دفاعی لائن اور گول کیپر کے سامنے ہندوستانی حملے مؤثر ثابت نہ ہوسکے۔آخرکارنک بینڈورک نے ۵۴؍ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کرکے انگلینڈ کی برتری ۲۔۴؍ کردی۔ یہی میچ کا آخری اسکور رہا۔
اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے پول ڈی میں اپنے دونوں میچ جیت کر ۶؍ پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں اور گروپ میں پہلی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ ہندوستان ایک جیت اور ایک شکست کے بعد ۳؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ ویلز اور پاکستان کے پاس ایک، ایک پوائنٹ ہے۔ انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد ہندوستان کے لیے پول مرحلے کا آخری مقابلہ انتہائی اہم ہوگیا ہے۔ ہندوستان اب ۱۹؍ اگست ۲۰۲۶ءکو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔
موجودہ صورتحال میں ہندوستان کو اگلے مرحلے میں جگہ مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کے خلاف کم از کم ڈرا حاصل کرنا ہوگا۔ اگر ہندوستان پاکستان سے ہارتا ہے تو اس کی اگلے مرحلے تک رسائی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ پاکستان اور ویلز نے بھی اپنے دوسرے میچ میں ۳۔۳؍گول سے ڈرا کھیلا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے ایک، ایک پوائنٹ ہیں۔اس شکست کے ساتھ ہندوستان کا ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف جیت کا انتظار مزید طویل ہوگیا ہے۔ ہندوستان نے آخری مرتبہ ۱۹۹۴ء کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ یعنی اب ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ فتح حاصل کیے ۳۲؍ سال ہوچکے ہیں۔