Inquilab Logo

ٹی۲۰؍ عالمی کپ کیلئے ٹیم انڈیا کتنی مضبوط، کتنی کمزور

Updated: May 22, 2024, 2:06 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی ٹیم ۵؍جون سے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کی مہم کا آغاز کرے گی۔ گروپ میں پاکستان سے بھی مقابلہ کرے گی۔

Rohit Sharma. Photo: INN
روہت شرما۔ تصویر : آئی این این

 آئی پی ایل ۲۶؍مئی ۲۰۲۴ءکو ختم ہو جائے گا اور اس کے بعد تمام کرکٹ شائقین کی توجہ آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۹؍ویں ایڈیشن کی طرف ہو جائے گی جو یکم سے۲۹؍ جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والا ہے۔ اس میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، مردوں کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ایڈیشن میں ۲۰؍ ٹیمیں ہوں گی جبکہ ۲۰۲۲ء میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ۱۶؍  ٹیمیں تھیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مردوں کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں امریکہ، کنیڈا اور یوگانڈا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اگلے ورلڈ کپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کی خوبیوں اور کمزوریوں کا جائزہ لیں۔ 
 روہت شرماکی قیادت والی ٹیم ۲۰۰۷ء کی جیت کے بعد ایک اورٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں خطاب جیتنے کیلئے اپنی جدوجہد کی شروعات کرے گی۔ ٹیم اپنا پہلا میچ ۵؍ جون کو نیو یارک میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی اور اس کے بعد بالترتیب ۹، ۱۲؍ اور۱۵؍ جون کو پاکستان، امریکہ اور کنیڈاسے مقابلہ کرے گی۔ 
طاقت 
  ہندوستان اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ رینک والی مردوں کی ٹی ۲۰؍ ٹیم کی حیثیت سے کھیلے گی جو نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے تمام پہلوؤں میں کافی تجربہ رکھتی ہے۔ امریکہ کے نامعلوم حالات میں وراٹ کوہلی، سنجو سیمسن، جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادو جیسے فارم میں موجود کھلاڑیوں کی موجودگی اور ویسٹ انڈیز کی سست پچیں ہندوستان کیلئے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کلید ثابت ہوں گی۔ 
کمزوری 
کپتان روہت شرما اور ان کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کے حالیہ فارم کے بارے میں خدشات ہیں کیونکہ ان دونوں کی آئی پی ایل ۲۰۲۴ء میں ممبئی انڈینس کے ساتھ خراب کارکردگی تھی۔ فنشرز بھی تشویش کا باعث ہیں کیونکہ ہاردک اور رویندر جڈیجا آئی پی ایل ۲۰۲۴ء میں اس پہلو میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔ 
مواقع 
 بائیں ہاتھ کے بلے باز آل راؤنڈر شیوم دوبے جیسے کھلاڑی کیلئے بین الاقوامی سطح پر اسپن اور تیز گیند بازی کے خلاف اپنی شاندار ہٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کرنے کا ایک موقع ہے، جس نے آئی پی ایل ۲۰۲۲ء سے اس شعبے میں سی ایس کے کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہندوستان کی طویل مدتی کامیابی میں اہم رول ادا کیاہے۔ ان سے امید ہے کہ وہ ٹرافی کی خشک سالی کا خاتمہ کریں گے۔ 
خطرہ
 انگلینڈکی سرزمین پر ۲۰۱۳ءکی چمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد سے ہندوستان ناک آؤٹ میں جیتنے میں ناکام رہا ہے۔ پچھلی ناکامی ہندوستانی ٹیم کو پریشان کرتی ہیں اور اب اس کا مقابلہ کرنے کا وقت ہے۔ 
 ہندوستان کا اسکواڈ
 روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر، بلے باز)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر، بلے باز)، شیوم دوبے، رویندر جڈیجا(آل راؤنڈر)، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔ ریزروکھلاڑی : شبھمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویس خان۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK