Inquilab Logo

اگر جسم نے ساتھ دیا تو آئی پی ایل میں پھرسےکھیلوں گا : دھونی

Updated: May 31, 2023, 12:07 PM IST | Ahmedabad

پاںچ ویں بار انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا خطابی مقابلہ جیتنے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے منگل کو کہا کہ اگر ان کے جسم نے ساتھ دیا تو وہ اگلے سال ایک بار پھر ٹورنامنٹ کھیل سکتے ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

؍۵ویں بار انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا  خطابی مقابلہ جیتنے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے منگل کو کہا کہ اگر ان کے جسم نے ساتھ دیا تو  وہ اگلے سال ایک بار پھر ٹورنامنٹ کھیل سکتے ہیں۔
 دھونی نے احمد آباد میں گجرات ٹائٹنس کے خلاف اپنی ٹیم کی ۵؍ وکٹوں کی شاندار جیت کے بعد کہاکہ ’’یہ میرے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا بہترین وقت ہے۔ لیکن مجھے ہر طرف سے جتنا پیار ملا ہے… یہاں سے چلے جانا آسان ہوگا،  لیکن مشکل کام  ۹؍ ماہ تک سخت محنت کرنا اور ایک اورآئی پی ایل کھیلنے کی کوشش کرنا ہوگا۔‘‘دھونی نے کہاکہ ’’یہ میری طرف سے (شائقین کیلئے) تحفہ ہو گا، لیکن میرے جسم کیلئے یہ آسان نہیں ہو گا۔ آپ جذباتی ہو جاتے ہیں، سی ایس کے میں پہلے میچ میں ہر کوئی میرا نام لے رہا تھا، میری آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔مجھے  ڈگ آؤٹ میں کچھ وقت کیلئے وقفہ چاہئے تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ مجھے اس سے لطف اندوز ہونے کی ضرورت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ (شائقین) مجھ سے اس لئے بہت پیار کرتے ہیں کہ میں زمین سے جڑا ہوا ہوں، میں ایسا کچھ دکھانے کی کوشش نہیں کرتا جو میں نہیں ہوں۔‘‘ 
   ایم ایس دھونی کی چنئی سپرکنگز نے سب سے زیادہ آئی پی ایل خطاب  جیتنے کے معاملے میں روہت شرما کی ممبئی انڈینس کی برابری کر لی ہے۔دھونی نے کہا’’یہ میرے کریئر کا آخری حصہ ہے۔ یہ ٹورنامنٹ احمد آباد میں  شروع ہوا اور پورا اسٹیڈیم میرے نام کا نعرہ لگا رہا تھا۔ چنئی میں بھی ایسا ہی تھا، لیکن واپس آکر اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلنا اچھا ہوگا۔‘‘ 

ms dhoni Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK