• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عزم کامل ہو تو منزل حاصل کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا

Updated: August 08, 2025, 11:57 AM IST | Agency | Mumbai

ثانیہ مرزا اور پی وی سندھو نے کہا کہ ایتھلیٹ کو خود پر بھروسہ ہونا چاہے۔

Sania Mirza (right) and PV Sindhu attended the program. Photo: PTI
ثانیہ مرزا (دائیں) اور پی وی سندھو نے پروگرام میں شرکت کی۔ تصویر:پی ٹی آئی

یہ ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں ایک تاریخی لمحہ تھا جب کیپری اسپورٹس فاؤنڈیشن کے دی اسپورٹس ویمن ہڈل میں ’ہندوستا ن میں خواتین کھیل پر’ پوڈیم سے منافع تک ‘پر ایک رپورٹ لانچ کی گئی ۔ کے پی ایم جی اسپورٹس ایڈوائزری کے تعاون سے تیار کی گئی اس رپورٹ میں ہندوستان میں خواتین کے کھیلوں کے کاروباری ماحولیاتی نظام پر گہرائی سے نظر ڈالی گئی ہے، جس میں ناظرین کے رجحانات، برانڈ پارٹنر شپ، اسپانسرشپ ڈیٹا اور سماجی اثر و رسوخ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ تفصیلی تحقیقی کام خواتین کی پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل )جیسی لیگز کی تیز رفتار ترقی، سوشل میڈیا پر خواتین کھلاڑیوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ابھرتے ہوئے مداحوں کی بنیاد کو نمایاں کرتا ہے جو اب ہمیشہ کی طرح فعال، صنفی غیر جانبدار اور وفادار ہے۔ 
 کھیلوں کی شاندار کارکردگی کے پس منظر میں گز شتہ شام اس تقریب نے نہ صرف ہندوستانی کھیلوں میں خواتین کے عروج کا جشن منایا، بلکہ اس صنعت کے مستقبل کا بھی جشن منایا جو ایک بڑی تبدیلی کے دہانے پر ہے۔ 
  اس موقع پر ہندوستان کی سب سے کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا’’خواتین ایتھلیٹ پر یقین اور بھروسہ ہی وہ عنصرہے جس کو بہت آگے تک لے جانے کی ضرورت ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ اگر کھلاڑیوں کے ارادےمضبوط ہوں اور ان میں حوصلہ ہو تو منزل تک پہنچنے سے انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔ خواتین ایتھلیٹ کو خود پر بھروسہ ہونا چاہے اور بہتر کرنے کیلئے سخت محنت کرنے کی چاہ ہونی چاہئے۔ 
 ۲؍بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے کہا کہ اعتماد پہاڑوں کو ہلا سکتا ہے۔ خواتین ایتھلیٹ کے طور پر ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں اور ہم سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ اور میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں اپنے آپ پر فخر ہونا چاہیے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں خود پر یہ یقین ہونا چاہیے کہ ہم کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں اور ہم خود کو دنیا کے نقشے پر لا سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK