Inquilab Logo

آئی سی سی کی پولنگ میں عمران خان دنیا کے بہترین کپتان منتخب

Updated: January 15, 2021, 4:12 PM IST | Inquilab New Netwrok | New Delhi

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک پولنگ کروائی تھی جس میں انہوں نے کچھ کھلاڑیوں کا نام دیتے ہوئے پوچھا تھا کہ ان میں سے کس کرکٹ کھلاڑی کے کپتان بننے کے بعد اس کی انفرادی کارکردگی میں شاندار بہتری آئی ہے۔

Imran Khan.Picture :INN
عمران خان۔ تصویر:آئی این این

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک پولنگ کروائی تھی جس میں انہوںنے کچھ کھلاڑیوں کا نام دیتے ہوئے پوچھا تھا کہ ان میں سے کس کرکٹ کھلاڑی کے کپتان بننے کے بعد اس کی انفرادی کارکردگی میں شاندار بہتری آئی ہے۔جن کھلاڑیوں کے نام دئیے گئے تھے ان میں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان،ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی،جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرس اور آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر میگ لیننگ شامل تھے۔اس پولنگ میں ۵؍لاکھ ۳۶؍ہزار ۳۴۶؍ووٹ ڈالے گئے اور ان میں عمران خان اور وراٹ کوہلی کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی جس میں عمران خان نے بازی مار لی۔ اس دلچسپ پولنگ میں پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عمران خان کو ۴۷ء۳؍فیصد ووٹ ملے جبکہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے حصے میں ۴۶ء۲؍فیصد ووٹ آئے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرس کو صرف ۶؍فیصد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ لیننگ کو۰ء۵؍ فیصد لوگوں نے ووٹ دیا۔ یکروزہ میچوں میں وراٹ کوہلی کا بلے بازی اوسط بطور کپتان ۷۳ء۸۸؍ کا ہے جبکہ بحیثیت کھلاڑی ان کا اوسط ۵۱؍ تھا۔ دوسری جانب ۱۹۹۲ء میں اپنی کپتانی میں پاکستان کو عالمی کپ دلانے میں اہم رول ادا کرنے والےعمران خان کا ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازی اوسط ۲۵ء۴۳ہے جبکہ گیندباز اوسط ۲۵ء۵۳   ؍رہا جبکہ بطور کپتان  ان کا بلے بازی اوسط بڑھ کر ۵۲ء۳۴؍  ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹویٹر ہینڈل پر ’پیس سیٹر‘ کے نام سے ایک پوسٹ شیئر کرگتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ ان کے خیال سے ان چاروں کھلاڑیوں میں سے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔یہ پول ۲۴؍گھنٹے جاری تھا۔اس دوران کبھی وراٹ کوہلی کا پلڑا بھاری رہا تو کبھی عمران خان آگے جاتے ہوئے دکھائی دئیے۔آخر میں معمولی فرق سے عمران خان نے بازی مار لی اور مداحوں نے انہیں بہترین کپتان منتخب کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK