لیورپول نے ایک کے مقابلے ۳؍گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح کلب کیلئے ڈارون نیونیز نے ۲؍ گول کئے
Updated: November 14, 2022, 1:46 PM IST | Agency | Liverpool
لیورپول نے ایک کے مقابلے ۳؍گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح کلب کیلئے ڈارون نیونیز نے ۲؍ گول کئے
انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں سنیچر کی دیررات لیورپول فٹبال کلب نے ساؤتھمپٹن کو ایک کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے۔ اس میچ میں لیورپول کی جانب سے اس کے نئے کھلاڑی ڈارون نیونیز نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا اور ۲؍گول کئے۔ محمد صلاح گول کرنے میں ناکام رہے۔ سنیچر کی دیر رات ہونے والے میچ میں لیورپول نے آغاز ہی سے میچ پر دبدبہ برقرار رکھا۔ رابرٹو فرمینو نے اینڈی رابرٹسن کی مدد سے ٹیم کا پہلا گول کیا۔ ۹؍ویں منٹ میں ساؤتھمپٹن کے کھلاڑی سی ایڈمس نے جے وارڈ پراؤس کی مدد سے برابری کا گول کیا۔ اس کے بعد لیورپول کیلئے نیونیز نے ۲۱؍ویں اور ۴۲؍ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے ۲؍گول کئے ۔