Inquilab Logo

سراج کے آگے جنوبی افریقہ بے بس،۵۵؍ رنوں پر ڈھیر

Updated: January 04, 2024, 10:56 AM IST | Cape Town

جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نےٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس کا کوئی بھی کھلاڑی رُک کر نہ کھیل سکا ، پوری ٹیم لنچ سے قبل ہی پویلین لوٹ گئی،ہندوستان   نے پہلی اننگز میں۵۸؍ رن کی برتری حاصل کی، اس کے ۶؍ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے

South African wicketkeeper Kohli steps up to congratulate Mohammad Siraj. (PTI)
جنوبی افریقہ کے وکٹ پروراٹ کوہلی ،محمد سراج کو مبارکباد دینے کیلئے بڑھتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

تیز گیندباز محمد سراج کی خطرناک گیندبازی کے آگے جنوبی افریقہ کی ٹیم بے بس نظر آئی ۔سراج کی ۱۵؍ رن پر۶؍ وکٹوں کی بدولت دوسرے ٹیسٹ میںجنوبی افریقہ کے سبھی کھلاڑی  ۵۵؍ رن کے اسکور پویلین لوٹ  گئے لیکن بعد میںاتری ہندوستانی ٹیم بھی۹۸؍ رنوں کی برتری کے بعد۱۵۳؍ رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ قابل ذکر ہےکہ اس میچ میں ایک دن میں ۲۳؍ وکٹ گرے ۔ ہندوستان کی ا ننگز میں آخری ۶؍ وکٹ ۱۱؍ گیندوں پر گرے اورسبھی کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے ۔جنوبی افریقہ کی اننگ میں وہ  ۲۳ء۲؍اوور ہی کھیل سکی ۔ جسپریت بمراہ  اورمکیش کمارنے دودووکٹ لئے۔جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نے بدھ کو یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن  جنوبی افریقہ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس کا کوئی بھی کھلاڑی رُک کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم لنچ سے قبل ہی پویلین لوٹ گئی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی محمد سراج کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
 سراج نے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے ۹؍ اوورز میں۱۵؍ رن دے کر ۶؍ وکٹیں حاصل کیں جس میں تین میڈن اووَر شامل تھے ۔ میزبان ٹیم کے ۹؍ بلے باز دوہر ے ہند سے کو بھی  نہ چھو سکے۔ صرف دو بلے باز، کائل وارن(۱۵؍ رن )  اور ڈیوڈ بیڈنگھم(۱۲؍ رن) اس سے مستثنیٰ رہے۔ سراج نے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
 یہ ساتواں موقع ہے جب جنوبی افریقی ٹیم۶۰؍ رن سے کم پر آؤٹ ہوئی ہےجبکہ ہندوستان کے خلاف  تیسری بار۱۰۰؍ سے کم اسکورپر آؤٹ ہوئی ہے۔ اس سے قبل۲۰۱۵ء میں ناگپور میں جنوبی افریقہ کی ٹیم۷۹؍ رن پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ اور ناگپور  کے علاوہ ۲۰۰۶ءمیں جوہانسبرگ میں ۸۴؍ رن پر آوٹ ہوئی تھی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کا سب سے کم اسکور ۲؍ مرتبہ۳۰؍ رن رہا ہے۔۱۸۹۶ءمیں انگلینڈ کے خلاف گکیبرہ میں۳۰؍ رن پر آل آؤٹ ہوئی تھی اور اس کے بعد۱۹۲۴ءمیں۱۲ء۳؍اوورز میں برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف  ۳۰؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلیا نے ملبورن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کو۱۲؍ فروری ۱۹۳۲ء میں ۲۳ء۲؍ اوورز میں۳۶؍ رن ڈھیر کردیاتھا۔تیز گیند باز مکیش نے بغیر کوئی رن دیے۲ء۲؍اوور میں۲؍ وکٹ لیے۔ محمد سراج کے ۲۳؍ ٹیسٹ میچوں کے ان کے کریئر میں یہ پہلا موقع ہے جب سراج نے۵؍ سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے پہلے ان کی بہترین کارکردگی۶۰؍ رن کے عوض ۵؍وکٹیں تھیں۔ سراج نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین ٹیسٹ  میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔پہلی اننگز کیلئے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کا آغازبہت زیادہ اچھا نہیں رہا اور اس کا پہلاوکٹ یشسوی جیسوال کی صورت میں۱۷؍ رن پر گرا ۔یشسوی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۶۲؍ رن بنا لئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK