Inquilab Logo

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں پاکستان کے سامنے وراٹ کوہلی کا بلہ جم کر چلا

Updated: October 25, 2021, 12:19 PM IST | Agency | Dubai

ابتدا میں اننگز لڑکھڑانے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان نے محتاط بلے بازی کی۔ رشبھ پنت نے بھی اچھا مظاہرہ کیا

Virat Kohli .Picture:INN
وراٹ کوہلی ۔تصویر: آئی این این

اتوار کو دنیائے کرکٹ کے دیرینہ میچ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زبردست مقابلہ آرائی ہوئی۔ہندوستانی ٹیم کے کپتان نے اچھی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھال لیا اور اپنی ٹیم کو ایک باعزت مجموعہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ خبرلکھے جانے تک ہندوستان نے۱۵؍اوور میں۱۰۰ ؍ رن پر ۴؍وکٹ گنوادیئے تھے۔ اس وقت وراٹ کوہلی ۴۱؍رن اور رویندر جڈیجا  ۶؍ رن بناکر کھیل رہے تھے۔  پاکستان نے دُبئی اٹنرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اس کے گیندباز شاہین شاہ آفریدی نے اسے صحیح ثابت کردیا۔ ٹیم انڈیا کو ایک رن پر پہلا جھٹکا روہت شرما کی شکل میں لگا۔ روہت بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ انہیں شاہین آفریدی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ان کے بعد ۵؍رن کے مجموعی اسکور پر کے ایل راہل بھی ۳؍رن کے نجی اسکورپر شاہین کا شکار ہوگئے۔ پاکستان کے تیز گیندباز نے انہیں بولڈ کیا۔ اس کے بعد سوریہ کمار(۱۱؍رن) کریز پر ٹکنے کی کوشش کرہی  رہےتھے کہ انہیں حسن علی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔  ۳۱؍رن پر۳؍وکٹ گرجانے کے بعد وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت محتاط انداز میں کھیلنا شروع کیا اور اسکورکو آگے بڑھایا۔ پنت نے تیز اننگز کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ٹیم کے ۸۴؍رن کے اسکورپر شاداب خان کی گیند پر ان کے ہی ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انہوں نے ۳۰؍گیندوں پر ۲؍چوکوں اور ۲؍چھکوں کی مدد سے ۳۹؍رن کا اہم تعاون دیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ۲، حسن علی نے ایک اور شاداب خان ایک وکٹ لینے میں کامیابی حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK