Inquilab Logo

بارباڈوس کو ہرا کرہندوستان سیمی فائنل میں داخل

Updated: August 05, 2022, 12:28 PM IST | Agency | Birmingham

دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کے مقابلے میں جمائما راڈریگز کی شاندار ہاف سنچری جبکہ رینوکا سنگھ نے ۴؍وکٹیں حاصل کیں

India`s Rinukasingh has taken 4 wickets by giving 10 runs while showing excellent bowling..Picture:INN
ہندوستان کی رینوکاسنگھ نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۱۰؍رن دے کر ۴؍وکٹیں حاصل کیں۔۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے دولت مشترکہ کھیل ۲۰۲۲ءمیں بارباڈوس کو ۱۰۰؍رن کے بڑے فرق سے شکست دے کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔بدھ کی رات کھیلے گئے گروپ’ اے‘ کے آخری میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍اووروں میں ۱۶۳؍رن بنائے تھے جس کے جواب میں بارباڈوس۸؍وکٹیں گنواکر صرف ۶۲؍رن ہی بنا سکی۔ بارباڈوس نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور اوپنر اسمرتی مندھانا (۵) کو جلد ہی پویلین بھیج دیا لیکن اس کے بعد کچھ بھی ان کے حق میں نہیں ہوا۔ جمائما راڈریگز اورشفالی ورما نے دوسرے وکٹ کی شرکت میں۷۱؍ رن جوڑے۔ حالانکہ اس کے بعد ۱۶؍گیندوں کے اندر ہندوستا ن نے ۳؍وکٹیں گنوا دیں اور اس کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر ۷۶؍رن سے ۴؍وکٹ پر ۹۲؍ہوگیا۔شیفالی ورما نے  ۲۶؍ گیندوں میں ۷؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۴۳؍رن بنائے۔ کپتان ہرمن پریت کور (صفر) اور وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ (۶) نمایاں شراکت نہ کر سکیں لیکن جمائما راڈریگز اور دیپتی شرما نے پانچویں وکٹ کی پارٹنرشپ میں ناقابل شکست ۷۰؍رنوں کی شراکت قائم کر کے ہندوستان کو۴؍وکٹوں کے نقصان پر۱۶۲؍ تک پہنچا دیا۔راڈریگز نے۴۶؍گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ۶؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ ۵۶؍  رن بنائے جبکہ شرما نے ۲۸؍گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۳۴؍رنوں کی اننگز کھیلی۔
 بارباڈوس کی ٹیم ۱۶۲؍رنوں کے ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے کبھی بھی مقابلے میں نہیں تھی۔ رینوکا سنگھ نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے پاور پلے میں ہی مخالف ٹیم کے ۴؍ بلے بازوں کو پویلین لوٹا دیا۔ بارباڈوس نے ۱۹؍رنوں پر ۴؍وکٹیں گنوا دی تھیں  ۔ رینوکا نے اپنے ۴؍ اووروں میں  صرف ۱۰؍ رن دے کر ۴؍ وکٹیں حاصل کیں ۔بارباڈوس کی جانب سے کشونا نائٹ نے سب سے زیادہ ۱۶؍رن بنائے جبکہ شاکرہ  سلمان نے ۱۲؍ رنوں کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ ٹیم کا کوئی کھلاڑی ۱۰؍ رنوں کا ہندسہ بھی نہ چھو سکا۔ہندوستان کی جانب سے رینوکا کے علاوہ میگھنا سنگھ، اسنیہ رانا، رادھا یادو اور ہرمن پریت نے ایک ایک وکٹ لیا۔اب سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ یا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK