• Sun, 15 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میونسپل کارپوریشنوں کو ’پوڈ ٹیکسی‘ کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

Updated: February 15, 2026, 3:14 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ممبئی، تھانے اور نوی ممبئی سمیت ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن( ایم ایم آر)خطہ میں شہریوں کو ان کے گھر سے کام کی جگہ آمد و رفت میں سہولت مہیا کرانے اور ٹریفک جام سے نجات دلانے کیلئے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سڑک کے اوپر (ایلیویٹیڈ کوری ڈور) میں چلنے والی ’پوڈ ٹیکسی‘ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ممبئی، تھانے اور نوی ممبئی سمیت ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن( ایم ایم آر)خطہ میں شہریوں کو ان کے گھر سے کام کی جگہ آمد و رفت میں سہولت مہیا کرانے اور ٹریفک جام سے نجات دلانے کیلئے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سڑک کے اوپر (ایلیویٹیڈ کوری ڈور) میں چلنے والی ’پوڈ ٹیکسی‘ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے ایم ایم آر خطہ کی واقع سبھی میونسپل کارپوریشنوںکو گزشتہ روز میٹرو اور پوڈ ٹیکسی پروجیکٹ کی ایک جائزہ میٹنگ میں دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اعضاء کی پیوندکاری میں تھانے سرکل مہاراشٹرکیلئےمثالی ماڈل بنتا جارہا ہے

 نائب وزیر اعلیٰ نےہدایت دی کہ شہری انتظامیہ شہریوں کو ’لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی‘ فراہم کرنے کو ترجیح دے۔
اس میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اسیم گپتا، پرنسپل سیکریٹری نوین سونا، تھانے میونسپل کمشنر سوربھ راؤ،ایم ایم آر ڈی اے کے ایڈیشنل کمشنر اشون مدگل، تھانے کے ضلع کلکٹر شری کرشنا پنچال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھئے: ریاست کے سرکاری اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں کے طلبہ کو مفت بیگ ملیں گے

نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ مسافروں کو گھر سے ریلوے یا میٹرو اسٹیشن اور وہاں سے اپنی منزل تک جانے کیلئے رکشا یا بسوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ سڑکوں پر بھیڑ اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے طور پر پوڈ ٹیکسیوں کی منصوبہ بندی کی جانی چاہئے۔ اس سے میٹرو کے استعمال کو بڑھانے اور سڑکوں پر پرائیویٹ گاڑیوں کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ’ایم ایم آر ڈی اے‘ کی مدد لینے کی بھی ہدایات دی گئیں۔بلدیات کو اپنے ترقیاتی منصوبوں میں آخری میل کنیکٹیویٹی کو اولین ترجیح دینی چاہئے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اس سروس سے مسافروں کے وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ ممبئی میں پوڈ ٹیکس کا ایک پروجیکٹ بی کے سی میں بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK