سنجو سیمسن(۵۶؍رن) اور ابھیشیک شرما(۳۸؍ رن) کی شاندار اننگز کے بعد ہندوستان نے گیندبازوں کی بدولت ایشیا کپ کے ۱۲؍ویں مقابلے میں عمان کو۲۱؍ رن شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: September 20, 2025, 4:48 PM IST | Abu Dhabi
سنجو سیمسن(۵۶؍رن) اور ابھیشیک شرما(۳۸؍ رن) کی شاندار اننگز کے بعد ہندوستان نے گیندبازوں کی بدولت ایشیا کپ کے ۱۲؍ویں مقابلے میں عمان کو۲۱؍ رن شکست دے دی۔
سنجو سیمسن(۵۶؍رن) اور ابھیشیک شرما(۳۸؍ رن) کی شاندار اننگز کے بعد ہندوستان نے گیندبازوں کی بدولت ایشیا کپ کے ۱۲؍ویں مقابلے میں عمان کو۲۱؍ رن شکست دے دی۔ ہندوستان کی جانب سے ہرشیت رانا ، کلدیپ، عرشدیپ، ہاردک پانڈیا کو ایک ایک وکٹ ملا۔ہندوستانی ٹیم نے عمان کے خلاف ایشیا کپ ۲۰۲۵ء کے آخری لیگ مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے۲۰؍ اوور میں۸؍ وکٹ کے نقصان پر ۱۸۸؍ رن بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں اتری عمان کی ٹیم کی شروعات تو اچھی رہی لیکن ٹیم سست رفتار سے آگے بڑھتے رہی۔سلامی بلے بازوں جتندر سنگھ اور عامر کلیم نے ۴؍اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے ۲۷؍ رن بنائے۔ بلے بازوں نے عمان کو پاورپلے تک کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ۶؍ اوور میں ٹیم کے لئے۴۴؍ رن جوڑے۔ عمان کے سلامی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۷؍ویں اوور میں اپنی۵۰؍ رن کی شراکت مکمل کی۔
For his brisk half-century to power #TeamIndia to 188/8, Sanju Samson bagged the Player of the Match award as India won the match by 21 runs. 👍👍
— BCCI (@BCCI) September 19, 2025
Scorecard ▶️ https://t.co/XAsd5MHdx4#INDvOMA | #AsiaCup2025 | @IamSanjuSamson pic.twitter.com/6qp6n10ILs
ہندوستان کو ۸؍ویںاوور میں کامیابی ملی لیکن عمان کے کپتان جتندر ری ویو لے کر آؤٹ ہونے سے بچ گئے لیکن وہ زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہیں سکے اور ہندوستان نے۹؍ ویں اوور میں انہیں اپنا شکار بنا لیا۔ جتندر سنگھ ۳۳؍ گیندوں پر۳۲؍ رن بناکر کلدیپ یادو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ عمان نے ۱۰؍ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر۶۲؍ رن بنائے۔ ٹیم کو اب ۱۰؍ اوور میں جیت کے لئے ۱۲۷؍ رن درکار تھے۔ کریز پر عامر کلیم اور حماد مرزا محتاط انداز میں ٹیم کے لئے رن جوڑنا شروع کیا لیکن رن جوڑنے کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے کم گیندوں میں زیادہ رن بنانے کا دباؤ بڑھتا چلا گیا۔ ۱۴؍ویں اوور میں عمان نے۱۰۰؍ رن کا ہندسہ عبور کیا۔ ہاردک پانڈیا کی پانچویں گیند پر عامر کلیم نے چوکا لگا کر اسکور کو ۱۰۰؍رن تک پہنچا کر کچھ تیزی دکھائی۔
𝘼 𝙎𝙥𝙚𝙘𝙞𝙖𝙡 𝙇𝙖𝙣𝙙𝙢𝙖𝙧𝙠 ✨#TeamIndia are set to play their 2️⃣5️⃣0️⃣th T20I (in Men`s Cricket) as they take on Oman in Abu Dhabi today! 👏#AsiaCup2025 | #INDvOMA pic.twitter.com/uod3RMNjAx
— BCCI (@BCCI) September 19, 2025
ہندوستان کے گیندباز عمان کا وکٹ لینے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے نظرآئے لیکن عمان نے سنبھل کر کھیلنا جاری رکھا اور۱۵؍ویں اوور میں عامر کلیم نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے۳۸؍ گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ یہ عامر کی ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل میں دوسری نصف سنچری ہے۔ اسی اوور میں انہوں نے حماد مرزا کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت بھی قائم کیا۔ ہندوستان کو۱۸؍ ویں اوور میں دوسری کامیابی اس وقت ملی جب شاندار انداز میں بلے بازی کررہے عامر کلیم۴۶؍ گیندوں پر۶۴؍ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ۷؍ چوکے اور ۲؍ چھکے مارے۔ ہرشِیت رانا کی گیند پر ہاردک پانڈیا نے کلیم کا شاندار کیچ پکڑ کر ہندوستان کو اہم وکٹ دلایا۔ حماد مرزا۱۹؍ ویں اوور میں ہاردک پانڈیا کا شکار بنے۔ انہوں نے۳۳؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے۵۱؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی لیکن یہ اننگز جیت کے لئے ناکافی تھی۔
اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں شبھ من گل (۵) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے سنجو سیمسن نے ابھیشیک شرما کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے ۶۶؍رن کی شراکت ہوئی۔ ۸؍ویں اوور میں جیتن رامانندی نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ابھیشیک شرما نے۱۵؍ گیندوں پر ۵؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگاتے ہوئے ۳۸؍ رن بنائے۔اس کے بعد ہاردک پانڈیا ( ایک) رن آؤٹ ہوئے۔ ۱۸؍ ویں اوور میں شاہ فیصل نے سنجو سیمسن کو آؤٹ کیا۔ سنجو سیمسن نے۴۵؍ گیندوں پر ۳؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگاتے ہوئے ۵۶؍ رن کی اننگز کھیلی۔ تِلَک ورما نے۱۸؍ گیندوں پر ۲۹؍ رن بنائے۔ آٹھویں وکٹ کے طور پر عرشدِیپ سنگھ (ایک) رن آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے مقررہ ۲۰؍اوورس میں ۸؍ وکٹ پر۱۸۸؍ رن کا اسکور کھڑا کیا۔