Inquilab Logo

انڈیا اوپن : پرنئے دوسرے راؤنڈ میں، لکشیا باہر

Updated: January 17, 2024, 11:42 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کے ٹاپ رینک والے مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن کھلاڑی ایچ ایس پرنئے نے منگل کو چینی تائپے کے چاو ٹی این چن کو ایک میچ میں شکست دے کرانڈیا اوپن بیڈمنٹن ۲۰۲۴ء کے مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، وہیں ایک اور میچ میں دولت مشترکہ چمپئن لکشیا سین کو ہم وطن پریانشو راجاوت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Prannoy H. S. Photo: INN
ایچ ایس پرنئے۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کے ٹاپ رینک والے مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن کھلاڑی ایچ ایس پرنئے نے منگل کو چینی تائپے کے چاو ٹی این چن کو ایک میچ میں شکست دے کرانڈیا اوپن بیڈمنٹن ۲۰۲۴ء کے مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، وہیں ایک اور میچ میں دولت مشترکہ چمپئن لکشیا سین کو ہم وطن پریانشو راجاوت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 منگل کو نئی دہلی میں ایچ ایس پرنئے نے ۴۲؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں دنیا کے ۱۳؍ویں نمبر کے چاو ٹی این چن کو سیدھے گیمز میں ۶۔۲۱،۱۹۔۲۱؍ سے شکست دی۔ ۹؍ویں نمبر کے پرنئے نے پہلے گیم میں چینی تائپے کے کھلاڑی کو آسانی سے ۶۔۲۱؍سے شکست دی۔ چاو ٹی این چن کو پوائنٹس حاصل کرنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ دوسرے گیم میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنا تسلط برقرار رکھا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ چینی تائپے کے کھلاڑیوں نے پرنئے کو سخت مقابلہ دینے کی پوری کوشش کی لیکن میچ کو فیصلہ کن تک لے جانے میں ناکام رہے۔
 مردوں کے سنگلز کے دوسرے میچ میں ۱۹؍ویں سیڈ لکشیا سین کو ہم وطن پریانشو راجاوت نے ۲۱۔۱۶،۱۶۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ پہلے گیم میں لکشیا کو شروع سے ہی برتری حاصل تھی۔۳۰؍ویں رینک کے پریانشو نے اپنی پوری کوشش کی لیکن لکشیا نے شاندار شاٹس کے ذریعے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور پہلا گیم۱۶۔۲۱؍ سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں پریانشو نے برتری کے ساتھ غلبہ حاصل کیا اور اسکور۳۔۹؍ کردیا۔ پریانشو نے لکشیا کو سخت مقابلہ دیا اور دوسرا گیم۱۶۔۲۱؍ سے جیت لیا۔ تیسرا گیم بھی پریانشو کے نام رہا۔ وہ شروع سے ہی ہدف پر حاوی رہے اور۵۔۱۱؍ کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد لکشیا سین کو کھیل میں کافی جدوجہد کرنی پڑی اور انہیں واپسی کا موقع نہیں ملا۔ دوسرے راؤنڈ می پریانشو راجاوت کا مقابلہ ہم وطن ایچ ایس پرنائے سے ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK