برازیل کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلو اینچیلوتی نے ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اچھا کھیل پیش کیا اور برازیل کے لیے مشکلات پیدا کیں۔
EPAPER
Updated: October 04, 2026, 7:05 PM IST | Kolkata
برازیل کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلو اینچیلوتی نے ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اچھا کھیل پیش کیا اور برازیل کے لیے مشکلات پیدا کیں۔
برازیل کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلو اینچیلوتی نے ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اچھا کھیل پیش کیا اور برازیل کے لیے مشکلات پیدا کیں۔ کولکاتا کی گرم اور مرطوب شام کے باوجود سوٹ اور ٹائی میں نظر آئے برازیل کے کوچ پرجوش دکھائی دیے۔ وہ اپنی نوجوان ٹیم پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے اور ضرورت کے مطابق مختصر اور واضح ہدایات دے رہے تھے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں برازیل نے آخرکار ۰۔۴؍گول سے کامیابی حاصل کی، لیکن اسکور لائن سے ابتدائی آدھے گھنٹے میں ہندوستان کی جانب سے دی گئی سخت ٹکر اور وقفے کے بعد اس کے جارحانہ کھیل کا مکمل اندازہ نہیں ہوتا۔
A tough night in Kolkata. #INDBRA #BlueTigers #IndianFootball https://t.co/Da2hG2poOe
— Indian Football (@IndianFootball) October 3, 2026
میچ کے بعد اینچیلوتی نے ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے اپنی ساخت برقرار رکھی، جوابی حملے کی کوشش کی اور ہفتہ کی رات وویکانند یوا بھارتی کریڑانگن میں کھیلے گئے دلچسپ اور سخت مقابلے میں بھرپور مقابلہ کیا۔اینچیلوتی نے کہاکہ ہندوستان نے اپنا کام بخوبی کیا۔ اس نے اپنا کھیل کھیلنے کی کوشش کی۔ اس نے دفاع کیا، وہ منظم رہا اور جوابی حملے کرنے کی کوشش کی۔ میرے خیال میں اس نے اچھا کھیل پیش کیا۔ ہمیں پہلا گول کرنے میں مشکل ہوئی، لیکن جیسے ہی ایسٹیواؤ نے گول کیا، ہمیں کھیل پر بہتر کنٹرول حاصل کرنے کے زیادہ مواقع ملے۔ میچ کے ابتدائی مرحلے میں ہندوستان نے مضبوط کھیل پیش کیا اور تیزی سے حملے کرتے ہوئے برازیل کو چیلنج کرنے کی کوشش کی۔ اے آئی ایف ایف کے ذرائع کے مطابق پہلے ہاف کے بیشتر حصے میں پیڈرو موریشکو کو زیادہ کچھ نہیں کرنا پڑا، لیکن کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد ہندوستان نے ریان ولیمز اور منویر سنگھ کے ذریعے برازیل کے گول کیپر کو آزمائش میں ڈالا۔ تقریباً ۵۱؍ ہزار شائقین کی موجودگی میں کھیلے گئے مقابلے کے ماحول کے بارے میں اینچیلوتی نے کہاکہ ہمیں اچھا لگا۔ یہ ایک اچھا تجربہ تھا۔ میرے خیال میں یہ ایک اچھا، دلچسپ اور زبردست شدت والا میچ تھا اور ہندوستان نے اپنا کام بخوبی کیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’دِرِیشیَم ۳‘‘ نے دو دن میں ۱۰۰ ؍کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا
اس دوستانہ میچ سے اینچیلوتی کو برازیل کی ابھرتی ہوئی نسل کے کئی کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع بھی ملا۔ انہوں نے دوسرے ہاف میں کئی تبدیلیاں کیں۔ برازیل نے تین میچوں کی بین الاقوامی سیریز مکمل کی، جس کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف دو میچوں سے ہوا تھا۔ اگرچہ برازیل نے کوئی گول نہیں کھایا، لیکن اینچیلوتی نے تسلیم کیا کہ ہندوستان نے کچھ جوابی حملوں کے دوران اس کے دفاع میں خالی جگہیں تلاش کرلی تھیں۔ اطالوی کوچ نے یہ بھی بتایا کہ برازیل نے دفاع میں ایسے کھلاڑیوں کو اتارا تھا جو اس سے پہلے کبھی ایک ساتھ نہیں کھیلے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ سے پہلے فیلڈنگ اور ڈیتھ اوورز میں گیندبازی بہتر کرنا ہوگی: گِل
انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں ہم نے اچھا دفاع کیا۔ اگر جوابی حملوں کے دوران ہمیں کچھ مواقع ملتے تو ہم مزید بہتر دفاع کرسکتے تھے، لیکن میرے خیال میں ہمارے لیے گول نہ کھانا اہم تھا۔ ظاہر ہے، ہمیں دفاع کے کچھ طریقوں میں بہتری لانی ہوگی، لیکن ہماری دفاعی لائن نئی تھی اور کھلاڑی پہلے کبھی ایک ساتھ نہیں کھیلے تھے، اس لیے شاید سب کچھ بالکل درست نہیں تھا۔ ایک بار پھر، پیغام یہی ہے کہ ہم یہاں آکر خوش ہیں۔ ہم نے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کی؛ ہم نے برازیل اور فٹبال سے محبت کرنے والے تمام لوگوں کے سامنے اپنی بہترین صلاحیت دکھانے کی کوشش کی اور مجھے امید ہے کہ انہوں نے اس رات کا لطف اٹھایا ہوگا۔