Inquilab Logo

ہندوستان ٹیم کے ایک سال میں ۷؍ کپتان تبدیل، ونڈیز کیخلاف دھون قیا دت کریں گے

Updated: July 22, 2022, 12:48 PM IST | Agency | New Delhi

ویسٹ انڈیز کے خلاف۲۲؍ جولائی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں شکھر دھون اس سال ہندوستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے ساتویں کھلاڑی بن جائیں گے۔

Shikhar Dhawan.Picture:INN
شکھر دھون ۔ تصویر: آئی این این

ویسٹ انڈیز کے خلاف۲۲؍ جولائی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں شکھر دھون اس سال ہندوستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے ساتویں کھلاڑی بن جائیں گے۔گزشتہ دو دہائیوں میں کئی بار بین الاقوامی ٹیموں کو ایک سال کے اندر کپتانی میں تبدیلی کرنی پڑی ہے۔
 پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے وراٹ کوہلی کے میچ سے باہر ہونے کے بعد کے ایل راہل نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ سیریز۲۔۱؍ سے ہارنے کے بعد کوہلی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے جس کے بعد روہت شرما کو تینوں فارمیٹس میں ٹیم کا کپتان بنایا گیا،حالانکہ ون ڈے سیریز میں زخمی روہت کی جگہ راہل کو ٹیم کی  قیادت سونپی گئی تھی۔روہت گھر پر سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم کے کپتان تھے اور ٹیم نے لگاتار۱۱؍ میچوں میں جیت درج کی لیکن آئی پی ایل کے بعد، ہندوستان کو ایک نئے کپتان کی طرف دیکھناپڑا جب روہت اور راہل دونوں غیر حاضر تھے۔ اس کے بعد رشبھ پنت کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی۲۰؍ سیریز کیلئے کپتان بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کو آئرلینڈ میں ٹی۲۰؍ سیریز کے ساتھ ساتھ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کی بھی تیاری کرنی تھی۔ ایسی صورتحال میں ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ایک ٹیم آئرلینڈ گئی جبکہ کورونا سے متاثرہ روہت کی جگہ جسپریت بمراہ نے ایجبسٹن میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی۔ ون ڈے اور ٹی۲۰۔سیریز کے لئے روہت نے ٹیم میں واپسی کی لیکن اب انہیں ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ دھون کپتانی کریں گے۔ واضح رہےکہ اس سے قبل شیکھر دھون نے گزشتہ سال سری لنکا میں ایک نوجوان ہندوستانی ون ڈے ٹیم کی قیادت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK