Inquilab Logo

شوٹنگ ورلڈ کپ کی تمغہ کی فہرست میں ہندوستان ٹاپ پوزیشن پررہا

Updated: March 30, 2021, 12:26 PM IST | Agency | New Delhi

ٹورنامنٹ کے آخری دن ہندوستانی کھلاڑیو ں نے ٹریپ مین اور ویمن کے مقابلو ں میں ۲؍طلائی تمغہ جیتے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 میزبان ہندوستان نے یہاں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں اتوار کو آخری دن ٹریپ مین اور ویمن ٹیم مقابلوں میں ۲؍گولڈ میڈل جیت کر آئی ایس ایس ایف عالمی کپ رائفل/پسٹل/شاٹ گن مرحلے میں اپنی مہم۱۵؍ گولڈ،  ۹؍نقرئی اور۶؍کانسے کے ساتھ کل ۳۰؍ میڈل کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست پر رہتے ہوئے ختم کیا۔  ہندوستان کے لحاظ سے یہ اس کا سب سے کامیاب عالمی کپ رہا۔ شریہ سی سنگھ، منیشا کیر اور راجیشوری کماری کی خاتون ٹریپ ٹیم نے فائنل میں قزاخستان کو صفر۔۶؍سے شکست دے کر ہندوستان کو دن کا پہلا اور ٹورنامنٹ کا ۱۴؍واں میڈل دلایا۔ ہندوستان کی خاتون ٹیم نے ۵؍ شاٹ کی پہلی سیریز۱۱۔۱۲؍سے، دوسری سیریز۸ ۔۱۱؍ سے اور تیسری سیریز۹ ۔۱۲؍سے جیت لی۔ مین کٹیگری میں کینن چنائی، پرتھوی راج، ٹونڈائیمان اور لکشیہ شیورن کی مرد ٹریپ ٹیم نے سلوواکیہ کو سخت جد و جہد میں۴۔۶؍ سے شکست دے کر ہندوستان کو ٹورنامنٹ کا ۱۵؍ واں گولڈ میڈل دلایا۔ سلوواکیہ کی ٹیم نے پہلی سیریز ۱۲۔۱۳؍سے جیت لی جبکہ ہندوستان نے  اچھا مقابلہ کرتے ہوئےدوسری سیریز ۱۱۔۱۴؍ سے جیت کر مقابلے کو برابر کر لیا۔ چوتھی سیریز میں پرتھوی راج اور لکشیہ نے اپنے سبھی ۵۔۵؍ نشاے لگائے۔
 ہندوستان نے آخری دن متعینہ پہلے فائنل کانقرئی تمغہ بھی جیت لیا۔ ہندوستان مرد ۲۵؍میٹر ریپڈ فائر پسٹل ٹیم مقابلے میں گُرپریت سنگھ، وجئے ویر سدھو اور آدرش سنگھ کو امریکہ سے فائنل میں۲۔۱۰؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ نے اس طرح اپنا چوتھا گولڈ میڈل جیت لیا۔ امریکہ اس طرح ۴؍گولڈ میڈل، ۳؍ سلور میڈل اور ایک کانسے کا میڈل سمیت کل ۸؍ میڈل جیت کر دوسرے مقام پر رہا۔ ۱۰؍ دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں۵۳؍ ممالک کے۲۹۴؍ نشانہ بازوں نے اس میں حصہ لیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK