• Thu, 01 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۰۲۶ء میں ہندوستان عالمی نقشے پر کھیلوں کا مرکز بنا رہےگا

Updated: January 01, 2026, 4:25 PM IST | Agency | New Delhi

۲۰۲۵ء رخصت ہوچکا ہے مگر۲۰۲۶ء اپنے دامن میں ہندوستانی  کھلاڑیوں اور شائقین کھیل کے لیے سنسنی خیز مقابلوں کا ایک طوفان لے کر آ رہا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
۲۰۲۵ء رخصت ہوچکا ہے مگر۲۰۲۶ء اپنے دامن میں ہندوستانی  کھلاڑیوں اور شائقین کھیل کے لیے سنسنی خیز مقابلوں کا ایک طوفان لے کر آ رہا ہے۔ کرکٹ کے ورلڈ کپ سے لے کر بیڈمنٹن کی عالمی چمپئن شپ تک  ہندوستان اس سال دنیا کے نقشے پر کھیلوں کا مرکز بنا رہے گا۔
سال کا آغاز ویمن پریمیر لیگ  کے رنگا رنگ مقابلوں سے ہوگا جبکہ نئی دہلی میں انڈیا اوپن بیڈمنٹن سپر۷۵۰؍ میں دنیا کے بہترین شٹلرز اپنی مہارت دکھائیں گے۔ اسی دوران ممبئی میراتھن اور چنئی، رانچی اور بھونیشور میں ہاکی انڈیا لیگ کے ذریعے ہاکی کا جادو سر چڑھ کر بولے گا۔
فروری کا مہینہ  ہندوستانی  کھیلوں کی تاریخ کا اہم ترین مہینہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہندوستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر آئی سی سی مردوں کے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے ۔ بنگلور میں ڈیوس کپ کوالیفائرز اور چنئی میں ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کے مقابلے ہوں گے ۔ نئی دہلی میں ایشین چمپئن شپ رائفل/پسٹل کے فوراً بعد پہلی  ہندوستانی شوٹنگ لیگ کا انعقاد ہوگا۔مارچ میں دنیا کی مقبول ترین لیگ آئی پی ایل  کا میلہ سجے گا جو مئی تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ اپریل میں احمد آباد ایشین ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ یاد رہے کہ  ہندوستان ۱۹۸۲ء کے بعد دوسری بار اس براعظمی مقابلے کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔اگست میں نئی دہلی بیڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپ کی میزبانی کرے گی جو کہ اس کھیل کے معتبر ترین اعزازات میں سے ایک ہے۔ اسی مہینے بھونیشور میں ورلڈ ایتھلیٹک کانٹی نینٹل ٹور کا سلور لیول مقابلہ ہوگا جو  ہندوستانی  ایتھلیٹ کیلئے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ اکتوبر میں نیشنل اوپن ایتھلیٹک اور گروگرام میں ویمن انڈین اوپن گولف ہوگا۔ نومبر میں لکھنؤ کا رخ سید مودی انڈیا انٹرنیشنل کی طرف ہوگا، جبکہ دسمبر میں گوہاٹی اور ادیشہ ماسٹرز کے ساتھ سال کا باقاعدہ اختتام ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK